21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ڈویژن بہاولپور کے شفٹ
ناظمین اور برانچ ناظمین کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
Fri, 23 Sep , 2022
2 years ago
دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان
کے شہر بہاولپور میں قائم شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ میں مدنی مشورہ
منعقد کیا گیا جس میں ڈویژن کے شفٹ ناظمین اور برانچ ناظمین نے بذریعہ
انٹرنیٹ شرکت کی۔
اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم رضا عطاری
مدنی نے تعلیمی، تنظیمی اور انتظامی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے شفٹوں کے 12 دینی
کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
مزید ڈویژن ذمہ دار نے گھریلو صدقہ بکس ہر گھر
میں رکھنے پر کلام کیا اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے خود کفیل پر تبادلۂ خیال کیا جس پر شرکا نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)