دعوتِ اسلامی کےتحت  صوبۂ پنجاب کے لاہور ڈویژن میں اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کام کرنے والی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ صوبۂ پنجاب، نگرانِ لاہور ڈویژن، ضلع اور لاہور میٹروپولیٹن کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورےمیں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کےسالانہ ڈونیشن کا جائزہ لیا اور سابقہ سال ہونے والے ڈونیشن کو مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

مزید نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے فطرہ مہم میں بھرپور کوشش کرنے اور سالانہ ڈونیشن کے اہداف کو جلد از جلدمکمل کرنے کے حوالے سےذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں ترقی اور شعبہ جات کے اخراجات کو مکمل کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔