عالمی سطح پر لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سیکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت  گزشتہ روز صوبۂ پنجاب کے فیصل آباد ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ صوبہ پنجاب، نگرانِ فیصل آباد ڈویژن، ضلع اور فیصل آباد میٹروپولیٹن کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں ۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کےسالانہ ڈونیشن کا جائزہ لیتے ہوئے سابقہ سال ہونے والے ڈونیشن کو مکمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز فطرہ مہم میں بھرپور کوشش کر کے سالانہ ڈونیشن کے اہداف کو پورا کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں ترقی کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔