دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ آن لائن کے تحت  9مارچ2020ء بروز پیر شریف فیصل آباد کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہیلپ لائن اور مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے نرمی، درگزر اور حسنِ ظن کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے بیان کیا اورمدرسۃالمدینہ آن لائن میں ہیلپ لائن کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے ذمہ داران کے مسائل کو بروقت اور اچھے انداز سے حل کرنے کا ذہن دیا نیز بہتر کارکردگی دکھانے والے اسلامی بھائیوں کی دلجوئی کیلئے تحائف بھی پیش کئے گئے۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)