دعوتِ اسلامی کے زیرِ نگرانی 8ستمبر2021ءبروزبدھ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں  نگران ِمجلس فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی نے زون ذمہ داران سمیت اراکین مجلس کا مدنی مشورہ کیا۔

نگران ِمجلس نے آئی ٹی اور فنانس سے متعلق امور پر کلام کرتے ہوئے مسائل حل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ساتھ ہی تعلیمی و انتظامی حوالے سے اہم ومفیدنکات پر گفتگو کی۔ بعد ازاں نگرانِ مجلس نے وہاں موجود نمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ داران کو تحائف بھی دیئے۔( رپوٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)