23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 3جولائی 2021ء بروز ہفتہ کراچی
ساؤتھ زون 2 کابینہ نیو کراچی کی ڈویژن نارتھ کراچی میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں 5 ڈویژن نگران اور ان کی مشاروت ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’احساس ذمہ داری
‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو امیرالمؤمنین حضرت سیدنافاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے دینی کام کو بڑھانے کا
ذہن دیا نیز دینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالےسے
نکات دیتےہوئے اپنےقربانی کےجانور وں کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب
دلائی اورکھالوں کے اہداف بھی دیئے ۔