18 اگست  2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے آفس کی اسلامی بہن کے ساتھ بیان میں ترمیم کی کارکردگی سے متعلق بذریعہ انٹرنیٹ مشورہ لیا، اس میں بیان میں ترمیم کے مدنی پھول پر بات چیت کرتے ہوئے بیان میل کرنے کی کارکردگی پر کلام ہوا نیز ہفتہ وار بیانات تمام زبانوں میں قبل از وقت میل ہونے اور کارکردگی کے مطابق بیانات میل ہونے پر بات چیت ہوئی ۔

٭ اسی طرح نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ عالمی شعبہ کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں کارکردگی کا جائزہ سے متعلق، شعبہ آن لائن اکیڈمی و شارٹ کورسز کو ضم کرنے سے متعلق اور سیکھنے سکھانے کے حلقے کے شیڈول سے متعلق بات چیت ہوئی ۔