24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی جانب سے 14 اکتوبر2021ء کو نیوکراچی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ریجن تا ڈویژن
سطح تک کی ذمہ دار سمیت سُرجانی ٹاؤن کی اسلامی بہنوں نےبھی شرکت کی ۔
صاحبزادیِ عطار سَلَّمَھَا الغَفَّار اور عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو فرض علوم سیکھنے اورکفن دفن کی تربیت حاصل
کرنے کاذہن دیا نیز ٹیلی تھون کی رقم سو فیصد ای- رسید کے ذریعے جمع کرنے کے اہداف دیئے۔
٭ بعدازا عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے پاکستان دارالسنّہ للبنات میں جہاں جہاں
’’اسلامی زندگی کورس‘‘ ہورہا تھا وہاں آن لائن ’’رشتے داری کے حقوق‘‘ کےموضوع پر بیان کیا ، بیان میں رشتہ داری کے فضائل،قطع تعلق
کرنے کے نقصانات اور ربیع الاوّل میں رشتہ داروں کو منانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔