مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت نیو خواجہ
گارڈن فیصل آباد کابینہ میں مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے
تحت 4مارچ بروز بدھ نیو خواجہ گارڈن فیصل آباد کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی
مشورے میں فیس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر امیر اہلسنت کی طرف
سے صوتی پیغام مدرسۃ المدینہ کے لئے تشریف
لایا جس میں نمازوں کی پابندی کا فرمایا گیا
نیز نگرانِ مجلس یاسر عطاری مدنی نے بھی
مزید مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں
نے قراٰن کریم کی تلاوت کرنے اور مدنی کام کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔ مدنی
مشورہ میں فروری کے ماہ میں فیس ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں میں نمایاں پوزیشن لینے
والے اور مدنی کاموں میں نمایاں رہنے والے اسلامی بھائیوں کو نگران مجلس کی طرف سے تحائف
بھی دیئے گئے۔ (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)