دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت فیصل آباد ریجن میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کی ایک نئی برانچ کا افتتاح ہوا اس موقع پر  نگرانِ شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری موجود تھے۔نگرانِ شوری ٰ نے برانچ کی ترقی کے لئے دعا ئیں کیں۔خوشی کے اس موقع پر شرکا میں میٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔ (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)