دعوتِ اسلامی کےشعبے شارٹ کورسز کے تحت ایسٹ زون 2کی ڈویژن ناظم آبادکے علاقہ میں 30 دن پرمشتمل کورس   بنام ’’فیضان تجوید و نماز‘‘ کاانعقادہواجس میں 40 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مدرسات نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کے شرعی مسائل کےبارے میں آگاہی دیتےہوئےتجوید کےساتھ مدنی قاعدہ اور قراٰن پاک پڑھنے کاطریقہ بتایا جبکہ زون مشاورت شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےدینی کاموں کےحوالےسے بریفنگ دیتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا اور اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں پڑھنے پڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھے تائثرات کااظہارکیا۔