23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن
کے نواب شاہ زون اور دادو ڈویژن میں ماہانہ مدنی مشوروں کاانعقاد ہوا جن میں
زون مشاورتوں، کابینہ نگران اور ان کی مشاورتیں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کومدنی مرکز کی طرف سے دیئے
گئے فارمٹ کےمطابق دینی کام کرنے کے نکات سمجھائے اور ماہانہ کارکردگی میں بہتری
کےحوالے سے مدنی پھول دیئے نیز ہفتہ وا ر سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور
مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔