دعوتِ اسلامی کےتحت  گزشتہ روز صوبہ بلوچستان کی نصیر آباد ڈویژن کاآن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان ، نگرانِ نصیر آباد ڈویژن و ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ 8 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دعوت ِ اسلامی کے جملہ اخراجات کو پورا کرنے کے لئے دیئے گئے سالانہ ڈونیشن کے اہدف کو کیسے پورا کیا جائے ؟ اس پر تبادلۂ خیال کیا۔