اس سال 2026ء بمطابق 1447ھ کے رمضانُ المبارک میں کثیر عاشقانِ رسول نے  دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک ماہ اور آخری عشرے (10 دن) کا اعتکاف کیا۔

تفصیلات کے مطابق عاشقانِ رسول کو اعتکاف کے دوران نماز، روزہ، وضو، غسل کے مسائل اور دیگر فرض علوم سیکھنے کا موقع ملا نیز روزانہ کی بنیاد پر 2 مدنی مذاکروں کا بھی سلسلہ ہوا جن میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے حاضرین و ناظرین کی دینی، اخلاقی و روحانی اعتبار سے تربیت کی۔

13 مارچ 2026ء بمطابق 23 رمضانُ المبارک 1447ھ کو خلیفۂ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا ابو اُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی نے آخری عشرے کا اعتکاف کرنے والے اسلامی بھائیوں کے سروں پر عمامہ شریف باندھا اور کثیر عاشقانِ رسول سے ملاقات فرمائی۔