بنگلہ دیش کے شہر پابنا میں اجتماعِ میلاد کا
انعقاد، جانشینِ امیرِ اہلسنت کی خصوصی دعا و ملاقات
دعوتِ اسلامی کے تحت 28 اگست 2026ء کو بنگلہ دیش کے شہر پابنا میں واقع فتح محمد
پور لوکو گراؤنڈ (Fateh Muhammadpur
Loco Football Ground) میں ایک عظیم الشان ” اجتماعِ میلاد “ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
تفصیلی معلومات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی مبین عطاری اور دیگر شخصیات کے
ساتھ ساتھ ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی بھی موجود تھے۔
تلاوت و نعت کے بعد خلیفہٴ امیرِ اہلسنت حضرت
مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ
العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
حاضرین کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں میلادِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم کے واقعات بتائے۔
اجتماع کے اختتام پر خلیفہٴ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ
العالی نے
رقت انگیز دعا فرمائی جس کے بعد اجتماع میں شریک عاشقانِ رسول نے اُن سے ملاقات بھی
کی۔
Dawateislami