دیناج پور، بنگلہ دیش میں اجتماعِ میلاد و مدنی
مذاکرے کا انعقاد، ہزاروں عاشقانِ رسول کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بنگلہ دیش کے علاقے
صدر، دیناج پور میں واقع دیناج پور انسٹیٹیوٹ میدان میں 29 اگست 2026ء کو ایک عظیم
الشان” اجتماعِ میلاد و مدنی مذاکرہ “ منعقد ہوا جس میں ہزاروں کی
تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس ” اجتماعِ میلاد و مدنی مذاکرہ “ میں
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی مبین عطاری اور مختلف سطح کے اہم
ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھے۔
اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قرآن و
نعتِ رسولِ مقبول صلی
اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کیا گیا جس کے بعد خلیفہٴ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا
حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ
العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
خلیفہٴ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے اپنے بیان کے دوران حاضرین کی
دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی اور تمام عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی
کے دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا اور ترغیب دلائی۔
اجتماع کے اختتام پر خلیفہٴ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے رقت انگیز دعا فرمائی اور وہاں موجود عاشقانِ رسول سے ملاقات بھی فرمائی۔
Dawateislami