15 اپریل 2026ء کو  دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں خلیفۂ امیر ِاہلسنت حضرت مولانا ابو اسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی دامت برکاتھم العالیہ خصوصی ملاقات فرمائیں گے جو کہ تمام عاشقانِ رسول کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق اس ملاقات میں خلیفۂ امیر ِاہلسنت مولانا ابو اسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقانِ رسول کو مدنی پھولوں اور اپنے دعاؤں سے نوازیں گے۔

ملاقات کا آغاز نمازِ عصر کے بعد ہوگا نیز عصر کی جماعت 05:30 بجے ادا کی جائے گی۔ ملاقات کے لئے آنے والے تمام عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ وقت کی پابندی کریں اور اس بابرکت موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔