برہمن باڑیا، بنگلہ دیش میں عظیم الشان ”
اجتماعِ میلاد “ کا انعقاد،
خلیفہ امیرِ اہلسنت کا سنتوں بھرا بیان
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 2 ستمبر 2026ء کو بنگلہ دیش کے ضلع برہمن باڑیا (Brahmanbaria, Bangladesh) میں ایک عظیم الشان ” اجتماعِ میلاد “ کا انعقاد
کیا گیا۔
اس روح پرور اور سنتوں بھرے اجتماع کا باقاعدہ
آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا جس کے
بعد نعت خواں اسلامی بھائیوں نے بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ
وسلم میں عقیدت و احترام کے ساتھ
نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
تلاوت و نعت کے بعد خلیفہ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا
حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ
العالی نے اجتماع میں موجود
عاشقانِ رسول کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں انہوں نے حاضرین کی دینی،
اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں پیارے آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام کی مبارک تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
نیز خلیفہ امیرِ اہلسنت مدظلہ
العالی نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے ہمیشہ وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے
کا ذہن بھی دیا۔
اجتماع میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت
کی جن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق
رکھنے والے افراد اور تنظیمی ذمہ داران شامل تھے۔ اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی مبین عطاری اور مختلف سطحوں کے دیگر اہم ذمہ داران بھی
موجود تھے۔
” اجتماعِ میلاد “ کے اختتام پر خلیفہ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے رقت انگیز دعا کروائی جس کے بعد وہاں موجود عاشقانِ رسول نے اُن سے
ملاقات کرنے کی سعادت حاصل کی۔
Dawateislami