چٹاگانگ ، بنگلہ دیش میں ”مدنی مذاکرہ اجتماع “کا
انعقاد، خلیفہ امیرِ اہلسنت کی خصوصی شرکت
بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ
(Chattogram, Bangladesh) میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک اہم ”مدنی مذاکرہ اجتماع
“کا انعقاد کیا گیا جس میں خلیفہ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری
مدنی مدظلہ العالی نے خصوصاً شرکت فرمائی اور وہاں موجود تمام
عاشقانِ رسول کے ساتھ مل کر ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھا۔
اس ”مدنی مذاکرہ اجتماع “میں مختلف شعبہ
ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت اہم تنظیمی و تعلیمی ذمہ داران نے بڑی
تعداد میں شرکت کی۔اجتماع میں ملک سطح، سٹی سطح اور ڈویژن سطح کے اہم ذمہ داران
موجود تھے۔ان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بزنس مینز، ٹیچرز
اور اسٹوڈنٹس نے بھی شرکت کی۔نیز مدرسۃ المدینہ بوائز و جامعۃ المدینہ بوائز کے
طلبہ کرام، اساتذہ کرام اور قاری صاحبان بھی اس موقع پر کثیر تعداد میں موجود تھے۔
Dawateislami