بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ (Sylhet) کی معروف چیلا خیل سینٹرل جامع مسجد میں 31 اگست 2026ء کو ایک عظیم الشان اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس بابرکت اجتماع میں خلیفہ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کی خصوصی شرکت ہوئی جنہوں نے تلاوت و نعت کے بعد سنتوں بھرا بیان کیا۔

خلیفہ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے اپنے بیان کے دوران حاضرین کی دینی و اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں اہم مدنی پھولوں سے نوازا نیز تمام عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی مبین عطاری کے علاوہ ملکی و شہری سطح کے دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔

اجتماع کے اختتام پر عاشقانِ رسول نے دینِ اسلام کی خدمت کے لیے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اور خلیفہ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی سے ملاقات کرنے کی سعادت حاصل کی۔