محمد پور، ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں ہزاروں عاشقانِ
رسول کا عظیم الشان ” اجتماعِ میلاد “
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 ستمبر 2026ء کو
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے محمد پور (Mohammadpur, Dhaka, Bangladesh) میں ایک عظیم الشان ” اجتماعِ میلاد “ کا
انعقاد کیا گیا۔
اس روح پرور اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ
قرآنِ پاک سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالت
مآب صلی
اللہ علیہ وسلم میں عقیدت و احترام
کے ساتھ نعتِ پاک کا نذرانہ پیش کیا گیا۔
تلاوت و نعت کے بعد خلیفہ امیرِ اہلسنت حضرت
مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ
العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
بیان کے دوران انہوں نے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت اور رہنمائی کرتے
ہوئے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی ولادتِ با سعادت کی مناسبت سے ایمان افروز
واقعات بیان کیے۔
خلیفہ
امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے
تمام حاضرین کو پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم اور دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی
گزارنے کی ترغیب دلائی ۔ ساتھ ہی خلیفہ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی تلقین کی۔
اجتماع کے اختتام پر تمام حاضرین اور عاشقانِ
رسول نے خلیفہ امیرِ اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی سے ملاقات کرنے کی سعادت حاصل کی۔
واضح رہےاس اجتماعِ پاک میں ہزاروں کی تعداد میں
عاشقانِ رسول نے شرکت کی جن میں دعوتِ
اسلامی کے ذمہ داران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل
تھے۔ اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی مبین عطاری کے علاوہ ملک، سٹی اور
ڈویژن سطح کے دیگر اہم ذمہ داران موجود تھے۔
Dawateislami