کسی بھی نیک کام میں نیک لوگوں کی شرکت   باعث خیرو برکت ہوتی ہے نیز نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرنا اور انہیں اپنی خوشی میں یاد کرنا دینِ اسلام کی تعلیمات میں سے ایک ہے۔

اسی سلسلے میں 22 مارچ 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے رمضان ہال میں دارالافتاء اہلسنت کے مفتی نوید عطاری مدنی کی صاحبزادی کے نکاح کےموقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی۔

اس تقریب میں خلیفۂ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا ابو اُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کی خصوصی آمد ہوئی جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین، ذمہ داران اور دیگر عاشقانِ رسول بھی موجود تھے۔

خلیفۂ امیرِ اہلسنت مولانا ابو اُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی نے خطبۂ نکاح پڑھنے کے بعد دولہے سے ایجاب کروایا اور اس جوڑے کے لئے دعائے خیر کرتے ہوئے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے عطاکردہ سہرہ پڑھا۔

بعدازاں خلیفۂ امیرِ اہلسنت نے مفتی نوید عطاری مدنی کو اُن کی صاحبزادی کے نکاح پر مبارکبار پیش کی اور وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں نے خلیفۂ امیرِ اہلسنت سے ملاقات کی۔