دعوتِ اسلامی کے تحت 28 جولائی 2021 ء بروز بدھ  لیارى کابینہ کی ڈویژن موسیٰ لین کے علاقہ بغدادى میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے سنتوں بھرے اجتماع سے پہلے گھر گھر جاکر مقامی اسلامی بہنوں کو نیکى کى دعوت دی اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے منعقد ہونے والے اجتماعِ پاک میں ’’فیضانِ عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیتےہوئے دینی کاموں کو بہترین انداز میں کرنے کاجذبہ دلایا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔