19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں ملتان ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ
مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن، زون ،کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں
اور اجیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان مالیات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نیو ریجن ذمہ
دار کی تقرری کے حوالے سے متعارف کروایا نیزگوگل شیٹ پر کام اور سافٹ وئیر پر
ورکنگ کے حوالے سے توجہ دلائی اس کے ساتھ ساتھ تمام کام بروقت دینے ، جاب ڈسکرپشن کے
مطابق اپنے کاموں پر توجہ رکھنے اور انکو بروقت مکمل کرنے کا ذہن دیا۔