دعوتِ اسلامی کی مجلس اجارہ کے تحت 5فروری2020ء بروز جمعرات   مدنی مرکز فیضان مدینہ انصاری چوک ملتان میں ملتان ریجن کے اسلامی بھائیوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں رکن مجلس فضیل عطاری نے سنتِ رسول کی عظمت کے موضوع پر بیان کیا اور آڈٹ کی تیاری،اجیروں کی شعبہ کارکردگی ،کلوزنگ،اجیروں کے اکاؤنٹ اور اجیرخیر خواہی فنڈ فارم کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز اسلامی بھائیوں سے مشاورت کی اور مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا ۔(رپوٹ: محمد مبین عطاری ، مجلس اجارہ کارکردگی ذمہ دار)