دعوتِ اسلامی کے تحت اراکینِ شوریٰ کا مختلف مقامات پر آمد و رفت کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے جس میں اراکینِ شوریٰ ذمہ داران کی تربیت کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 10ستمبر2021ءبروزجمعہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین مولاناحاجی عبد الحبیب عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری اور قاری محمد سلیم عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی برانچ فیضان مدینہ ملتان کا دورہ کیا۔

اس دوران اراکینِ شوریٰ نے برانچ میں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مختلف مدنی پھولوں سے نوازانیز آخر میں دعائے خیر بھی کی۔( رپوٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)