اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام ملک و بیرون ملک میں یکم مارچ 2020ءسے جاب ہولڈر ز،شعبۂ تعلیم سے منسلک ٹیچنگ و ایڈمن اسٹاف نیز اسٹوڈنٹس سمیت تمام اسلامی بہنوں کےلئے ون ڈے کورس بنام”واقعۂ معراج کورس“ کا سلسلہ جاری ہے ۔

اس کورس میں معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل مع عبادات وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔ کورس کا دورانیہ 1 گھنٹہ 12 منٹ ہے ۔

کورس میں داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی ذمہ دار اسلامی بہن سے رابطہ کریں۔