دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میانوالی زون،اطراف حافظ والا کابینہ کی ڈویژن دوآبہ کے علاقے موسی والی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں رکن ریجن کفن دفن ذمہ دار، رکن زون ذمہ دار اور کابینہ نگران سمیت کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے شریعت کے مطابق غسل دینے کا طریقہ بتایا، کفن کاٹنے کا طریقہ بتایا اورپانی کےاسراف کےحوالےسے مسائل پر مدنی پھول دیئےنیز اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا اور شعبہ کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔