دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی گوادر میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت مدرسۃالمدینہ بالغات کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدرسۃالمدینہ بالغات کی زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کےکام کو مضبوط کرنے،مدارس کی تعداد کو بڑھانے اورمدرسات کے ٹیسٹ دلوانے کےحوالےسے نکات بتائے نیز ان کی تجوید درست کروانے کے حوالے سے تربیت کی۔


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی بہادر آباد میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران ومشاورت، علاقائی نگران ومشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور مختلف شعبہ جات کےحوالے سے مختلف مدنی پھول سمجھائے نیز عملی جدول کارکردگی بنانے کی اہمیت نرمی اور وقت کی قدر پر اچھےنکات دئیے جبکہ مدنی مذاکرہ و رسالہ کارکردگی بڑھانے کا بھی ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  کراچی بن قاسم زون میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون مشاورتوں ، کابینہ نگران اور کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے شعبہ جات کومضبوط کرنے ، بر وقت کارکردگی دینے، ہفتہ وار رسالہ کارکردگی دینے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جون  2021ء کے دوسرے ہفتے اسپین کے ڈویژن ترتوسا (Tortosa)اور ویلنسیا (Valencia) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کم و بیش30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے” مدینے کی خصوصیات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی لیاقت آباد کی مارکیٹ مینا بازار میں دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مبلغہ اسلامی بہن نے نماز کی شرائط و فرائض کے بارے میں رہنمائی کی۔ انہیں علم ِدین حاصل کرنے کاذہن دیتے ہوئے جامعۃ المدینہ للبنات میں ایڈمیشن لینے اور شریعت کورس کرنے کا ذہن دیا جس پر دینی حلقےمیں شریک اسلامی بہنوں اور لیڈی شاپ کیپرز نے علم دین حاصل کرنے شریعت کورس کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر برامپٹن( Brampton) ڈویژن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی مشاورت نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور آٹھ دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے کلام کیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور انفرادی کوشش کرکے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن حسین آباد روحانی علاج کےبستوں پر تربیت کاسلسلہ ہواجس میں حسین آباد کی بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کراچی ریجن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ڈونیشن کارکردگی اور ماہانہ کارکردگی کے نکات سمجھائے نیز ایک ذمہ داراسلامی بہن کے گھر فوتگی کے سلسلے میں تعزیت بھی کی۔

اسی طرح نیو ٹاؤن آمنہ مدرسہ میں بھی مدرسہ روحانی علاج للبنات کے تحت بستہ لگتا ہے جس میں ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو نئی کارکردگی کے مدنی پھول سمجھائے اور ایک ایک کالم توجہ کے ساتھ پُر کرنے کا ذہن دیا نیز ڈو نیشن جمع کرنے کی احتیاطیں بتائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا  کی کابینہ نگران اسلامی بہن کا مانٹریال کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے کلام کیا نیز انفرادی کوشش کرنے اور مدرسۃ المدینہ کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی، کابینہ نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کو بڑھانے پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 1 اور ایسٹ زون 2 میں بذریعہ کال مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو چندے کے بارے میں شرعی احتیاطیں کتاب کا مطالعہ کرنے کاذہن دیا اور کارکردگی بہتر بنانے،ماتحت کی تربیت کرنے کےحوالے سے نکات فراہم کئے نیز کارکردگی وقت پر دینے اور رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ کرنے کی ترغیب دلائی جس پرذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں فنانس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کاذہن دیا نیز سالانہ رسیدوں کا چیکنگ بیلنس کرتے ہوئے اچھی کارکردگیوں پرحوصلہ افزائی کی، مزید شخصیات میں نیکی کی دعوت دینے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر مانٹریال میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار نیکی کی دعوت کا تربیتی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں 9اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  آسٹریاکی ڈویژن ویانا(Vienna) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور جن شعبہ جات کی کارکردگیوں میں اضافہ ہواان کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حو صلہ افزئی کی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔