بارکھان میں قبائلی رہنما،   یوسی چیئرمین میر خلیل اللہ خان کھیتران سے دعوتِ اسلامی کے کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات محمد وقار عطاری نے میر خلیل اللہ خان سے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور ان کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔

آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور افواج پاکستان کے لئے دعائے خیر کروائی جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات ضلع بارکھان کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد ہاشم کھیتران قادری بھی ساتھ تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ضلع بارکھان، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 18 مئی 2023ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جن میں تلاوت و نعت کے بعد مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ بائی پاس 28 والا موڑ میاں چنوں پنجاب سے براہ راست مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی قاری سلیم عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ فیض مدینہ مسجد کریلا اسٹاپ نارتھ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری، فیضان اسلام مسجد خیابان سحر 84/3 فیز7 ڈیفنس کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری، جامع مسجد حسینی جزیرہ بھٹ مین جیٹی کیماڑی کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مبلغ دعوت اسلامی فضیل عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ چکوال میں نگران پروفیشنلز فورم (دعوت اسلامی) محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرابیان فرمائیں گے۔


14مئی2023ءبروز اتوار فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی بہاولپور برانچ میں شفٹ ناظمین  کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم رضا عطاری مدنی نے روز مرہ کے مسائل اور انکے حل کے حوالے سے کلام کیا۔ ساتھ ہی برانچ میں انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کے متعلق مدنی پھول بھی دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 15 مئی 2023ء کو شعبے کے اسلامی بھائیوں نے لاہور میں اپر مال قرآن بورڈ کا دورہ کیا جہاں قرآن بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر عمر دراز صاحب سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے ایڈمنسٹریٹر صاحب کو شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور انھیں مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتب اور رسالے پیش کئے جس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی کے لئے تعریفی کلمات کہے۔(رپورٹ: محمد فیاض عطاری ٹاؤن ذمہ دار تحفظ اوراق مقدسہ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


12 مئی 2023ء کو شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت  لاہور والٹن گلبہار کالونی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ مجلس شاہ نواز عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکا کو رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیز شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کا تعارف کرواتے ہوئےاسلامی بھائیوں کو شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: محمد فیاض عطاری ٹاؤن ذمہ دار تحفظ اوراق مقدسہ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی طرف سے نگران مجلس شعبہ تعلیم( پاکستان )نے شعبہ تعلیم ذمہ دا ر کے ہمراہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔

جہاں وائس پریزیڈنٹ نبی بخش جمانی سے ملاقات کی، دوران ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں اور اصلاح اُمّت کیلئے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا نیز ان کاموں میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیاجس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تعاون کرنے کی اچھی نیت کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ تعلیم کی جانب سے راولپنڈی میں قائم سرسید سائنس کالج میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کاا نعقاد ہوا جس میں نگران مجلس شعبہ تعلیم پاکستان نے بیان کیا۔

دورانِ بیان اسٹوڈنٹس کو اپنے کردار کو بہتر کرنے کے حوالے سے دینی معلومات دیں نیز امتحانات کی تیاری کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں اپنی ڈیلی روٹین میں نمازِ پنجگانہ، تلاوتِ قرآنِ پاک اور دیگر نفلی عبادات کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں کالج کے سی ای او سے بھی ملاقات ہوئی اور انہیں اسلام آباد G-11میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں حاضری کی دعوت دی جس پر انہوں نے جلد وزٹ کرنے کی اچھی نیت کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


اسلام آباد G10 میں قائم ایک ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں ٹیچرز ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ادارے کے سی ای او بورڈ آف گورنرز، ڈائریکٹرز سمیت مختلف اداروں کے پرنسپلز اور ان کے ٹیچرز نے شرکت کی۔

ٹریننگ سیشن میں نگران مجلس شعبہ تعلیم نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں معاشرے کی اصلاح اور طلبہ کے اخلاق و کردار میں بہتری کیلئے ایک استاذ کے کردار کے تعلق سے تربیتی نکات بتائے نیز اساتذہ کو اس تعلق سے اپنا کردار ادا کرنے کا ذہن بھی دیا ۔مزید نیکی کی دعوت دیتے ہوئے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے  دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام نگران مجلس شعبہ تعلیم نے شعبے کے ذمہ داران کے ہمراہ راولپنڈی میں قائم ایرڈ ایگریکلچر (Arid Agriculture) یونیورسٹی میں مختلف اتھارٹی پرسنز سے ملاقاتیں کی۔

معلومات کے مطابق ذمہ داران نے یونیورسٹی رجسٹرار ڈاکٹر محمد عقیل سلطان، ڈائریکٹر اور مختلف عہدیداران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں اور اصلاح امت کے لئے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا نیز ان کاموں میں خود بھی حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انھوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں نگران مجلس نے ڈاکٹر محمد عقیل کو اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت بھی پیش کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


سال میں 2 مرتبہ (28،27مئی اور 15،16 جولائی )سورج عین کعبہ معظمہ کے اوپر آتا ہے۔اس وقت کسی شے (Object) کے بننے والے سایے(Sun Shadow) کی مدد سے (مساجداور گھروں وغیرہ کے لیے)بآسانی درست سمت قبلہ معلوم کیا جاسکتا ہے۔

طریقہ : 28/27 مئی کو سعودی عرب کے وقت کے مطابق دن 12:18 اور پاکستان کے وقت کے مطابق دن 02:18 پر کسی بھی لکڑی یا سریے (Iron Rod) وغیرہ کو عموداً (Vertical)اس احتیاط سے کھڑا کریں کہ وہ کسی جانب جھکا نہ ہو۔کسی ڈوری کے سرے پر کوئی وزنی چیز باندھ کر بھی لٹکا سکتے ہیں۔

اب درج شدہ وقت پر بننے والے سائے پر کوئی نشان لگادیں۔ اب سائے کے نشان پر کھڑے ہو کر اس لکڑی ،سریے یا ڈوری کی جانب رُخ کرنے سے عین کعبہ کو رُخ ہو جائے گا۔(اگر یہ عمل 4,2منٹ قبل یا بعد بھی کیا تو کوئی حرج نہیں۔)

مسئلہ: اگر عین قبلہ سے سیدھی جانب (Right Side) یا الٹی جانب (Left Side) 45درجے کے اندر اندر نماز پڑھی تو درست ہوگئی۔ (بہارِ شریعت، ۳؍۴۸۷، حصہ ۳ ماخوذاً ، مکتبۃ المدینہ کراچی)

(چند مشہور ممالک اور ان میں درست سمتِ قبلہ معلوم کرنے کے اوقات کا جدول )

ممالک کے نام

معیاری وقت

گھانا، گمبیا، ماریطانیہ، مالی، ٹوگو ،آئس لینڈ وغیرہ

09:18 AM

برطانیہ(u.k) ،آئر لینڈ ،بینن،نائجر،نائجیریا،کونگو وغیرہ

10:18 AM

البانیہ،آسٹیریا،ڈنمارک،فرانس،اٹلی، نیدرلینڈ، ناروے، اسپین، سویڈن، بوٹسوانا، لیسیتھو، ملاوی، موزمبیق ،ساؤتھ افریقہ ، سوڈان وغیرہ

11:18 AM

سعودی عرب، بحرین، عراق، کینیا، کویت، قطر، تنزانیہ، یمن ، بلغاریہ ،

روس (ماسکو)، گریک، ترکی،جوڑڈن،لبنان،فلسطین،شام ، مصر وغیرہ

12:18 PM

ایران

12:48 PM

عرب امارات،عمان،موریشس وغیرہ

01:18 PM

افغانستان

01:48 PM

پاکستان، تاجکستان وغیرہ

02:18 PM

انڈیا ، سری لنکا

02:48 PM

نیپال

03:03 PM

بنگلادیش

03:18 PM

انڈونیشیا (جاوا) ، تھائی لینڈ

04:18 PM

چین، ھانگ کانگ ، ملائیشیا، فلپائن،سینگاپور ،تائیوان، انڈونیشیا (کالیمنٹن) وغیرہ

05:18 PM

جاپان، کوریا

06:18 PM


نیکی کی دعوت عام کرنے اور دینی کاموں کی ترویج کے لئے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی سفر بنگلہ دیش پر موجود ہیں۔

دورانِ سفر نیلفماری ڈسٹرکٹ کے شہر سیدپور کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اور جامعۃ المدینہ میں رکن شوریٰ کی آمد ہوئی جہاں ذمہ داران نے انہیں فیضان مدینہ اور جامعۃ المدینہ کا وزٹ کروایا۔ وزٹ کرتے ہوئے رکن شوریٰ نے جامعۃ المدینہ میں مقامی ذمہ داران، جامعۃ المدینہ سید پور اور دیناج پور کے ناظمین اور اساتذۂ کرام سے ملاقاتیں کیں۔ملاقات میں رکن شوریٰ نے جامعۃ المدینہ کے تعلیمی معیار میں مزید بہتری لانے اور طلبائے کرام کی اخلاقی اور تنظیمی رہنمائی کرنے کے حوالے تبادلۂ خیال کیا جبکہ رکن شوریٰ نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

اسی طرح فیضان مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ سید پور اور دیناج پور کے طلبائے کرام سمیت اساتذۂ کرام اور ذمہ داران دعوت اسلامی کی بھی شرکت ہوئی۔ رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مختلف امور کے حوالے سے طلبہ کی رہنمائی کرتے ہوئے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

بعد ازاں رکن شوریٰ نے راجشاہی میں تاجروں سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت پیش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ رکن شوریٰ نے راجشاہی میں حضرت شاہ مخدوم روپوش رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کےلئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام چٹاگانگ بنگلہ دیش میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ مدر باری  میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت تین دن کا 12دینی کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں چٹاگانگ سٹی اور چٹاگانگ ڈویژن کے ڈویژن، ڈسٹرکٹ، تھانہ، یوپی، یونٹ اور سب یونٹ سطح کے ذمہ داران اور شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔کورس کے دوران مبلغین دعوت اسلامی نے بیانات کئے اور 12 دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کرتے ہوئے مختلف امور سکھائے۔

سفر بنگلہ دیش پر موجود نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نےمختلف مواقع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔ دورانِ کورس رکن شوریٰ نے ذمہ داران کو درسِ فیضان سنت، مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے/ پڑھانے، نماز فجر کے لئے جگانے اور تفسیر سنانے کے حلقے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے مدنی قافلوں میں سفر کرنے/کروانے، کورسز میں داخلہ دلوانے اور ہر سطح پر ذمہ داران کی تقرری کو مکمل کرنے کا ذہن دیا۔

تین دن کے ہونے والے 12 دینی کام کورس میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کو بنگلہ دیش کے ہر ہر علاقے میں دعوت اسلامی کے دینی کام کو شروع کرنے اور ”فیضان نماز کورس“ کرنے کا ذہن دیا۔