احمد رضا عطاری ( درجہ ثالثہ جامعۃ
المدینہ فیضان فاروق اعظم سادھوکی لاہور ،
پاکستان)
حضور
نبی کریم ﷺ اللہ پاک کے آخری نبی ہونے کے ساتھ ساتھ معلم
کائنات بھی ہیں۔ حضور علیہ السلام نے اپنے امتیوں کی مختلف مواقع پر مختلف انداز میں
اصلاح و تربیت کی ہے۔ نبی کریم علیہ السلام نے اپنے امتیوں کی تربیت کبھی اپنے قول
سے کبھی فعل سے کبھی سوالیہ انداز سے تربیت فرمائی ۔
آئیے
ہم بھی کچھ احادیث پڑھتے ہیں ۔
(
1 ) نماز کا انتظار : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے : حضور
انور ﷺ نے فرمایا : کیا میں تمہیں ایسے عمل کے بارے میں نہ بتاؤں جس کے سبب اللہ
عزوجل خطاؤ ں کو مٹاتا اور گناہوں کومعا ف فرماتا ہے۔'' صحابہ کرام علیہم الرضوان
نے عرض کیا،'' یا رسول اللہ! ضرور بتائیے۔''ارشاد فرمایا،'' مشقت کے وقت کامل وضو
کرنا اور مسجدکی طرف کثر ت سے آمد ورفت رکھنا اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا
انتظار کرنا۔
(الترغیب
والترہیب ،باب : کتاب الطھارۃ ، جلد نمبر :1 ، صفحہ نمبر : 174 ، حدیث نمبر : 305
، مکتبہ شبیر برادرز )
(
2 ) اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرانا : حضور اکرم ﷺ نے
ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں سب سے بڑے گناہ کے بارے میں خبر نہ دوں وہ اللہ پاک
کے ساتھ شرک کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا اور جھوٹ بولنا ہے۔(ارکان اسلام ، باب
: ایمانیات قرآن وحدیث کی روشنی میں ، صفحہ نمبر : 14 ،مکتبۃ المدینہ )
(
3 ) نیک اعمال : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے: رسول کریم صلی
اللہ علیہ نے فرمایا: کیا میں تمہیں تمہارے بہترین لوگوں کے حوالے سے نہ بتاؤں لوگوں
نے عرض کیا : ہاں ’ آپ ﷺ نے فرمایا: تم لوگوں میں سے بہترین وہ لوگ ہیں'جن
کی عمر طویل اور اعمال اچھے ہیں۔(الترغیب والترہیب ، باب : کتاب التوبہ ، جلد نمبر
: 3 ، صفحہ نمبر : 540 ، حدیث نمبر : 5069 ، مکتبہ شبیر برادرز )
(4)
جنتی کلمہ :حضرت عبداللہ بن قیس فرماتے ہیں کہ مجھ سے نبی پاک ﷺ نے
فرمایا کہ میں تیری رہنمائی ایسے کلمے پر نہ کروں جو جنت کے خزانوں میں سے ہے میں
نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ وہ کون سا کلمہ ہے تو ارشاد فرمایا کہ وہ کلمہ لا حول
ولا قوۃ الا باللہ ہے۔(صحیح مسلم شریف ، کتاب الذکر،باب استحباب،جلد نمبر : 1 ، حدیث
نمبر : 2704 )
اختتامیہ
: اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں نبی کریم ﷺ کے
بتائے ہوئے ہر طریقے پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
Dawateislami