احمد رضا
بن عدنان (درجۂ خامسہ جامعۃ المدینہ شاہ عالم مارکیٹ لاہور، پاکستان)

اللہ پاک نے
قرآن پاک میں جن نبیوں کا ذکر فرمایا ان میں ایک عظیم ہستی حضرت اسحاق علیہ السلام
بھی ہیں، آیئے! آپ علیہ السلام کا قرآنی تذکرہ پڑھتے ہیں:
اللہ پاک قرآن
پاک میں ارشاد فرماتا ہے:وَ اذْكُرْ عِبٰدَنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ
وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ اُولِی الْاَیْدِیْ وَ الْاَبْصَارِ(45) ترجمہ
کنز العرفان: اور ہمارے بندوں ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب کویاد کرو جو قوت والے
اور سمجھ رکھنے والے تھے۔(پ23، صٓ: 45)
اس آیت میں حضرت
ابرہیم، حضرت اسحاق اور حضرت یعقوب علیہم السلام کی دو صفات بیان کی گئی ہیں کہ وہ
قوت اور سمجھ والے ہیں۔
اسی طرح اپنی
قبر و آخرت کو یاد کرنا یہ بھی ایک عمدہ اور بہترین انسان کی صفت ہوتی ہے اور یہ
صفت بھی حضرت اسحاق علیہ السلام میں موجود تھی، چنانچہ اللہ پاک قرآن کریم میں
ارشاد فرماتاہے:
اِنَّاۤ اَخْلَصْنٰهُمْ بِخَالِصَةٍ ذِكْرَى الدَّارِۚ(46) ترجمہ
کنز الایمان: بےشک ہم نے انہیں ایک کھری بات سے امتیاز بخشا کہ وہ اس گھر کی یاد
ہے۔ (پ23، صٓ:46)
اسی طرح آپ
علیہ السلام اللہ پاک کا قرب حاصل کرنے والے بندوں میں سے ہیں، جیسا کہ اللہ پاک
ارشاد فرماتا ہے:
وَ اِنَّهُمْ عِنْدَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَیْنَ الْاَخْیَارِؕ(47)
ترجمہ کنز الایمان: اور بےشک وہ ہمارے نزدیک چنے ہوئے پسندیدہ ہیں۔(پ23، صٓ:47)
آپ علیہ
السلام اللہ پاک کی برکت پانے والوں میں سے ہیں، چنانچہ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: وَ
بٰرَكْنَا عَلَیْهِ وَ عَلٰۤى اِسْحٰقَؕ-وَ مِنْ ذُرِّیَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَّ
ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ مُبِیْنٌ(113) ترجمہ کنزالایمان: اور ہم نے برکت
اتاری اس پر اور اسحٰق پر اور ان کی اولاد میں کوئی اچھا کام کرنے والا اور کوئی
اپنی جان پر صریح ظلم کرنے والا ۔(پ23، الصّٰٓفّٰت:113)
اللہ تعالیٰ
حضرت اسحاق علیہ السلام کے مزار پر انوار پر لاکھوں کروڑوں رحمتوں کا نزول فرمائے
اور آپ علیہ اسلام کے صدقے ہم سب کی بے حساب مغفرت فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتمِ
النّبیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔
.jpg)
دعوت
اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 اپریل 2024ء کو سید نعمان عطاری نے ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بھائی کے ساتھ ڈی سی لاڑکانہ شرجیل نور چننا
سے ملاقات کی ۔
دوران
ملاقات اسلامی بھائیوں نے ڈی سی
لاڑکانہ شرجیل نور کو دعوت
اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہی دی اور انہیں عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ
کرنے کی دعوت دی اور رسائل کا تحفہ پیش کیا ۔
دوسری جانب ذمہ داران نے سندھ محتسب اکبر
جاگرانی اور فی ایس ڈی سی جاوید سومرو سے ملاقاتیں کیں اور ان کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی
دعوتیں دیں جس پر
انہوں نے بہلے جذبات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز اور شعبہ اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت آئی سی ٹی اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن میں نابینا
اسلامی بھائیوں کے لئے63 دن کا رہائشی مدنی تربیتی کورس25 اپریل 2024ء بروز جمعرات سے شروع ہونے والا ہے۔
63
دن کے رہائشی کورس کی خصوصیات :
عقائد
کی اصلاح۔ نماز کے احکام ۔مکمل مدنی قاعدہ تجوید کے ساتھ۔ سورۂ ملک کی مشق۔ درست
مخارج کے ساتھ آخری 20 سورتیں زبانی یاد۔ نماز کے اذکار و عملی طریقہ۔ تقریباً 50
موضوعات پر سنتیں وآداب۔ روزمرہ کی تقریباً
50 دعائیں۔ کفن دفن کا مکمل طریقہ۔ اخلاقی تربیت کے 50 موضوعات پر تربیت۔ تنظیمی
تربیت۔ مدنی قافلے کا مکمل ٹائم ٹو ٹائم شیڈول۔ پبلک ڈیلنگ۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی
کام اور بہت کچھ سکھایا جائے گا۔
کورس
کی شرائط:
عمر
کم از کم 18 سال ہو۔ (میڈل
پاس یا حافظ قرآن 16 سال کے افراد بھی اہل ہوں گے)
اوریجنل
شناختی کارڈ / ب فارم اور فوٹو کاپی۔
اپنے
رہائشی ایریئے کے دعوتِ اسلامی کے نگران کا تصدیق نامہ۔
موسم
کے لحاظ سے ضروری سامان ساتھ لائیے۔
مقام:فیضان
مدینہ جی الیون اسلام آباد (اسلام
آباد ،پاکستان)
داخلوں
کے لئے اور مزید معلومات کے لئے اس نمبر پر رابطہ: 03024811716محمد خالد
عطاری
پنجاب
ملتان فیضان مدینہ نزد انصاری چوک اور جی 11فیضان مدینہ اسلام آباد۔
فیضان
مدینہ فیصل آباد میں فیضانِ نماز
کورس کے اختتام پر تقسیم اسناد کا سلسلہ

دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں عید الفطر کے بابرکت یوم سے ماہ
رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے والے و دیگر عاشقان رسول کے لئے شعبہ مدنی کورسز کے تعاون سے فیضان
نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل آبا د کے علاوہ مختلف شہروں کے عاشقان
رسول نے شرکت کی ۔
مرکزی مجلس شوری ٰکے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکائے کورس کو پریزنٹیشن کے ذریعے نماز سے متعلق مسائل کو
آسان انداز میں بیان کیا اور دیگر دیگر چیزیں سمجھائیں جبکہ دارالافتا ء اہلِ سنت کے اسلامی بھائی نے بھی اس موقع
پر شرکائے کورس کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دئیے۔
٭مزید
کورس میں شریک عاشقان رسول نے شش عید کےروزے رکھنے کی سعادت بھی پائی اور ساتھ ساتھ
ان کو اذکارنماز اور قرآن پاک کی سورتیں سکھانے کا سلسلہ ہوا۔
٭کورس
کے اختتام پر ٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو
تحائف دئیے جانے کےساتھ ساتھ اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ:عبد
الخالق عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
اسپیشل
ایجوکیشن سینٹر راولپنڈی کے بچوں کے
درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ

پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار
پنجاب وقاص عطاری نے ڈویژن ذمہ دار بدر
عطاری کے ہمراہ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر راولپنڈی اسکول کا وزٹ کیا۔
اس
موقع پر ذمہ داران نے اسکول پرنسپل سے ملاقات کی اور اسپیشل بچوں میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں ذمہ
داران نے بچوں کو وضو کا طریقہ سکھاتے
ہوئے بچوں کو پانی پینے کی سنتیں و آداب سکھائے ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت بہاولپورڈویژن میں 17 اپریل 2024ء کو ذمہ دارفداعلی عطاری نے ذمہ دارقاری محمداقبال عطاری کےہمراہ DPO
اسدسرفراز سےملاقات کی۔
فداعلی
عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی کا
وزٹ کرنے کی دعوت دی نیز مکتبۃ المدینہ کی تصنیف تحفےمیں پیش کی۔
٭دوسری جانب ذمہ داران نے پی ایس او ٹو ڈی پی او
انسپکٹرمحمدبلال ودیگرسے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے اورمدنی مرکزفیضان مدینہ کا وزٹ
کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی نیت کااظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی بہاولپور،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

پچھلے زمانوں میں کچھ ایسی قومیں بھی گزریں ہیں جنہوں نے اللہ عزوجل اور اس کے نبیوں علیہم السلام کی نافرمانی کی اور حدود اللہ سے تجاوز کر گئے جس کے سبب وہ قومیں تباہ و برباد ہو گئیں۔
عاشقانِ رسول کو ان قوموں کے بارے میں آگاہی
دینے کے لئے اس ہفتے شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس
عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے رسالہ ”بنی اسرائیل کی تباہی کے اسباب“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے
نوازا ہے۔
دعائے عطار
یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”بنی اسرائیل کی تباہی کے
اسباب“ پڑھ یا سُن لے اُسے دونوں جہانوں کی بربادیوں
سے بچا اور اُس کو ماں باپ سمیت جنت الفردوس میں بےحساب داخلہ نصیب فرما۔ اٰمِیْن
یہ رسالہ دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
المرتضی
مسجد فتح جنگ ضلع اٹک میں 13دن پر مشتمل حج
و عمرہ تربیتی کورس کا آغاز ہوچکا
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے تحت 14اپریل2024 ءبروز اتوار سے المرتضی مسجد فتح جنگ ضلع اٹک میں 13دن پر مشتمل حج و عمرہ تربیتی کورس کا آغاز
کردیا گیا ہے جس میں کثیر تعداد میں عازمین (مرد و خواتین) حج و عمرہ کی شرکت ہورہی ہے۔
معلومات کے مطابق اس کورس میں خواتین عازمین کی تربیت مسجد
سے ملحقہ گھر میں خاتون ماسٹر ٹرینرز مبلغہ اسلامی بہن کے ذریعے جاری ہے جبکہ عازمین حج کوپہلے دن سفر
حج کی تیاری۔ حج کی اقسام۔ مسافر کی نماز کے متعلق رہنمائی دی گئی۔
٭ 15اپریل
بروز پیر دوسرے دن کی تربیت میں مولانا
دانش عطاری مدنی نے بیان کیا جس میں احرام
باندھنے کا طریقہ۔ احرام کی پابندیاں۔ مکے کے فضائل اور خانہ کعبہ کا تعارف سے متعلق معلومات فراہم کیں۔
٭16
اپریل کورس کا تیسرا دن۔ اس میں طواف۔ سعی۔ حلق اور تقصیر کے بارے میں تربیت دی گئی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
.jpg)
دعوت
اسلامی کے تحت نصیر آباد بلوچستان میں نگران
ڈویژن مشاورت قاری محمد آصف عطاری نے ڈسٹرکٹ نگران قاری محمد منیر عطاری کے ساتھ شخصیات
سے ملاقاتیں کیں۔
دورانِ
ملاقات نگران ڈویژن مشاورت قاری محمد آصف عطاری نے شخصیات کو ملک و بیرون ممالک میں دعوت
اسلامی کی کاوشوں سے کے جانے والی دینی اور امدادی سرگرمیوں کے تعلق سے بتایا اور
ان کو مدنی حلقے میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی ۔(رپورٹ :شعبہ
رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوت
اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی
طرف سے 16 اپریل
2024ء کو ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سندھ سیکریٹریٹ میں اتھارٹی پرسنز (سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو
سندھ بقا اللہ انار، سیکرٹری (ریونیو)
بورڈ آف ریونیو سندھ منظور احمد کلیری، ایڈیشنل سیکرٹری کھیل اور امور نوجوانان محمد توفیق، آفیسر آن
اسپیشل ڈیوٹی صوبائی اسمبلی سندھ ثاقب سلیم
،اسسٹنٹ سیکرٹری صوبائی اسمبلی سندھ افتخار پیرزادہ، اسٹاف آفیسر، بورڈ آف ریونیو
سندھ شاہد مغل اور سیکشن آفیسربورڈ آف ریونیو
سندھ فیصل نظامانی) سے ملاقات کی۔
ذمہ داران نے ضروری گفتگو کے بعد ممبران کوعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے رمضان المبارک میں ایک ماہ اور آخری عشرے کے اعتکاف کے بارے
میں آگاہی دی
اور انہیں عالمی مدنی مرکز کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے جلد وزٹ کرنے کی نیت
کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ براے شخصیات عطاری مجلس کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

لودھراں
میں 16 اپریل 2024ء کو دعوت
اسلامی کے تحت ملتان ڈویژن کےنگران سادات عطاری نے ڈویژنل ذمہ دارفداعلی عطاری ودیگرذمہ داران
کےہمراہ بزنس ٹائیکون و رہنماآئی پی پی راناارسلان احمدخان سےملاقات کی۔
انکےسسرکےانتقال
پران سےتعزیت وفاتحہ خوانی کی اور انہیں مدنی مرکزفیضان مدینہ جوہرٹاؤن کا وزٹ کرنے کی
دعوت دی۔آخر میں امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی مایہ
نازتصنیف ”فاتحہ و ایصالِ ثواب کاطریقہ“تحفےمیں پیش کیا۔اس موقع پرلیگل ایڈوائزر
JKT
جوائنٹ سیکریٹری ڈسٹرکٹ بارسینئرلائرچوہدری قدیراحمدکمبوہ ایڈووکیٹ سےبھی ملاقات ہوئی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ لودہراں ملتان ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
بلوچستان
کے علاقے جھڈیر 17 گوٹھ سبز علی عمرانی میں میر ظہور احمد عمرانی سے ملاقات

نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں بلوچستان کے علاقے جھڈیر 17 گوٹھ سبز علی عمرانی
میں ڈویژن نگران محمد آصف عطاری نے میر
ظہور احمد عمرانی سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات ڈویژن نگران نے دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی
کاموں کے بارے میں بتایا اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی
دعوت پیش کی ۔اس پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ :شعبہ
رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)