10
اپریل 2024ء عید کے دن ایم پی اے عامر صدیقی نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیا اور وہاں رکن شوریٰ سید لقمان عطاری سے ملاقات کی۔
رکن
ِ شوریٰ نے عامر صدیقی کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کےبارے میں معلومات فراہم کیں اور انہیں مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ اصلاحی کتاب تحفتاً پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے
میں آتے رہنے کی دعوت پیش کی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
سیلاچی
ہاؤس سبی میں قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت
ملک محمد رفیق سیلاچی سے ملاقات
عید کے دنوں میں سابق ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت، معروف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت ملک محمد رفیق سیلاچی سے دعوت اسلامی بلوچستان
کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے محمد وقار عطاری نے سیلاچی ہاؤس سبی میں ملاقات کی اورعید سعید کی مبارک باد پیش کی۔
دوران گفتگو دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی
اور فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو ہوئی جس کو ملک محمد رفیق سیلاچی نے سراہا اور
اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دوسری طرف محمد
وقار عطاری نے ملک محمد رفیق سیلاچی کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جو کہ انہوں نے قبول کی۔
آخر میں
مبلغ دعوت اسلامی محمد وقار عطاری نے ملک و قوم کے امن و سلامتی،سیکیورٹی فورسز ،
سیلاچی عاشقانِ رسول اور فلسطین کےمظلوم مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کروائی۔اس
موقع پر ڈسٹرکٹ نگران محمد اسحاق عطاری و دیگرمعززین بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات
بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی جانب سے 12 اپریل 2024ء کو ڈویژنل ذمہ دارفداعلی
عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مہرآبادشریف میں پیرسیدامام شاہ رحمۃ
اللہ علیہ
کےمزار شریف پرحاضری دی ۔
بعدازاں
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وہاں موجود سجادۂ
نشین MPA
پیرسیدرفیع الدین صاحب سےملاقات کی اور انہیں عیدکی مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور ان کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ
دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ لودہراں ملتان ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان
مدینہ اسلام آباد میں شعبہ اسپیشل پرسنز
کے تحت 40 افراد کا اعتکاف
امسال
ماہِ رمضان المبارک 1445ھ سن 2024ء کو وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے سیکٹر G11
میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں اسپیشل
پرسنز (
گونگے ،بہرے، نابینا اور جسمانی معذور
افراد )نے
ایک
ماہ اور آخری عشرے کا رمضان اعتکاف کرنے کی سعادت حاصل کی جن میں 16 نابینا،7 ڈیف،7 جسمانی معذور
اور 10 سرپرست سمیت 40 افراد نے اعتکاف کیا ۔
اعتکاف
میں اسپیشل پرسنز کو صوبائی ذمہ دار نابینا
افراد کامران عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے فرض علوم ۔ درست مخارج سے
قرآن پاک ۔ سنتیں و آداب نیز مختلف دعائیں یاد کروائی ۔
اس کے
ساتھ ساتھ ذمہ داران نے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور دینی کام کرنے، نیکی کی دعوت کو عام کرنے کاذہن دیا جبکہ اعتکاف میں موجود اسپیشل اسلامی بھائیوں نے سر پر عمامہ شریف سجایا
اور ہاتھوں ہاتھ داڑھی شریف رکھنے کی نیت کا اظہار کرتے ہوئے سنت کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کے بھلے جذبات پیش کئے۔(رپوٹ : کامران عطاری نابینا
افراد ذمہ دار اسلام آباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 12اپریل
بروز جمعہ2024ء کو ڈسٹرکٹ جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری میں مدنی
مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل اٹھارہ ہزاری سے ذمہ داران شریک ہوئے۔
مدنی مشورے میں نگران فیصل آباد ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم عطاری نے ذمہ
داران کو 12 دینی کام عملی طور پر کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے کا ذہن دیا۔
مزید ہفتہ
وار رسالے کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا نیز ہر ذمہ دار کو
روزانہ 4 چوک درس دینے کا ہدف طے ہوا۔ اس موقع پر نگران جھنگ ڈسٹرکٹ مشاورت
مولانامحمد فاروق عطاری اور نگران اٹھارہ ہزاری مشاورت محمد عابد حسین عطاری نے بھی
شرکت کی۔ )رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و
مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
جامعۃ المدینہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 20
اپریل 2024ء کو افتتاحِ بخاری کا انعقاد کیا جائے گا
مختلف علوم و فنون کے ذریعے عاشقانِ رسول کو
اسلامی تعلیمات سیکھانے والے دعوتِ اسلامی
کے شعبے جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت 20 اپریل 2024ء بروز ہفتہ بعد نمازِ عشا افتتاحِ
بخاری کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس افتتاحِ بخاری میں امیرِ اہلِ سنت،بانیِ
دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ دورۃُ الحدیث شریف کے طلبۂ کرام کو بخاری شریف کی پہلی
حدیث پڑھائیں گےاور اس کی مختصر تشریح بیان کریں گے۔
26 رمضان المبارک/ یومِ پیدائش امیر اہل سنت، عاشقانِ رسول نے خوب ثواب کے تحفے پیش کئے
26
رمضان المبارک 1445ھ کو امیر اہلسنت کا یومِ پیدائش محبت و عقیدت سے منایا گیا۔
دنیا
بھر میں موجود مریدین و محبین نے امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا
محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کو مبارکباد پیش کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈھیروں ڈھیر ثواب کا تحفہ پیش
کیا۔
امیر اہل سنت کو تحفے میں بھیجے گئے ثواب کی تفصیلات:
٭قرآنِ پاک:27لاکھ، 6ہزار518 ٭متفرق پارے: 3لاکھ، 61 ہزار684 ٭ سورۂ بقرہ: 63 ہزار277 ٭ سورۂ یٰسین: 13 لاکھ، 54 ہزار32 ٭ سورۂ ملک: 10 لاکھ، 91 ہزار169 ٭سورۂ رحمٰن: 10لاکھ، 67 ہزار604 ٭ سورۂ واقعہ: 4لاکھ، 86 ہزار728 ٭ سورۂ مزمل: 15 لاکھ، 3ہزار 706 ٭ چاروں قل شریف: 1کروڑ، 57 لاکھ، 92 ہزار775 ٭ دیگر سورتیں: 2 کروڑ، 77 لاکھ، 79ہزار 581 ٭ ذکرُ اللہ عَزَّوَجَلَّ: 1ارب، 67 کروڑ، 77لاکھ،79 ہزار807 ٭ کلمۂ طیبہ: 16 کروڑ، 66 لاکھ، 35ہزار881 ٭ آیتُ الکرسی: 14 کروڑ، 72 لاکھ، 7ہزار797 ٭ آیتِ کریمہ: 14 کروڑ، 72 لاکھ، 7ہزار797 ٭ عمر بھر کی نیکیاِں: 2 لاکھ، 25 ہزار497 ٭حج و عمرہ کا ثواب: 20 ہزار 702 ٭درودِ پاک: 62 کھرب، 35 ارب، 79 کروڑ، 58 لاکھ، 3ہزار502
مختلف نیتوں کا ثواب:
٭درسِ
نظامی کی نیت کرنے والے: 11 ہزار 156 ٭وقفِ
مدینہ ہونے کی نیت کرنے والے: 3ہزار 822 ٭ ہر ماہ تین دن مدنی قافلہ: 3ہزار 939٭مستقل
عمامہ شریف سجانے کی نیت کرنے والے: 1 لاکھ، 34
ہزار47 ٭ایک مٹھی داڑھی شریف سجانے کی
نیت کرنے والے: 15ہزار 489 ٭زلفیں رکھنے کی نیت کرنے والے: 3 ہزار 147 ٭زبان
کا قفلِ مدینہ لگانے کی نیت کرنے والے: 4ہزار600 ٭پیٹ کا قفلِ مدینہ
لگانے کی نیت کرنے والے: 7 ہزار656 ٭تہجد ادا کرنے کی نیت کرنے والے: 1 لاکھ، 23 ہزار 855 ٭اشراق
و چاشت و اوابین کے نوافل ادا کرنے کی نیت: 2لاکھ،
7ہزار540 ٭ رسالہ نیک اعمال پر عمل
کرنے کی نیت: 1لاکھ، 22 ہزار660 ٭آئندہ سال پورا ماہِ رمضان اعتکاف کرنے کی نیت:
6 ہزار 871 ٭
پورا کنزالایمان اوّل تا آخر پڑھنے کی نیت: 4ہزار 655 ٭مستقل
قفل مدینہ تحریک میں شامل ہونے والے: 2 ہزار 478 ٭نفل روزے رکھنے والے: 8
ہزار 10 ٭ہر
ماہ کم از کم 12 نمازی بنانے کی نیت: 3ہزار 653 ٭روزانہ
مدنی چینل دیکھنا اور 12 لوگوں کو دیکھنے کی دعوت دینا:1 ہزار 605 ٭ہفتہ
وار اجتماع میں اوّل تا آخر شرکت کی نیت کرنے والے: 53
ہزار 911 ٭ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کو روزانہ 2 گھنٹے دینے کی نیت: 2ہزار 877٭ہفتہ
وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی نیت: 61 ہزار 885
لوگوں
کو نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن دینے،
گناہوں سے بچنےاورانہیں اس کی تباہ کاریوں سے آگاہ کرنے کے لئےشیخِ طریقت،
بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتےرسالہ ”گانوں کی تباہ کاریاں“
پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا
ہے۔
دعائے عطار
یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” گانوں کی تباہ کاریاں “ پڑھ یا سُن لے اسے فلمیں ڈرامے
دیکھنےاور گانے باجے سننے سے بچنے کی توفیق عطا فرما کر ماں باپ سمیت بےحساب بخش
دے۔ اٰمِیْن
بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔
یہ رسالہ دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتما م پچھلے دنوں سری لنکا کولمبو کی فیضانِ رمضان مسجد میں حج تربیتی اجتماع کاا نعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کو حج و عمرہ کے فرائض اور واجبات سمجھائےنیز مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ زاھما
اللہ شرفا و تعظیماًمیں حاضری کے
آداب بتائے۔ ساتھ ہی مقامی مبلغ دعوت اسلامی نے عازمین سفر حج کو احرام باندھنے کا عملی طریقہ
بھی بتایا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا سندھ
سیکرٹریٹ آفس کا دورہ
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کراچی سٹی کے اراکین اسلامی بھائیوں نے 18مئی 2023ء کو سندھ سیکرٹریٹ آفس
کا دورہ کیا اور وہاں موجود اتھارٹی پرسنز
(سیکرٹری
(جی اے)، ایس اینڈ جی اے ڈی محمد علی
کھوسو، سیکشن آفیسر، ایس اینڈ جی اے ڈی محمد ندیم، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈویلپمنٹ
اتھارٹی سندھ اصغر مہر اور سیکشن آفیسر (جوڈیشل) محکمہ داخلہ)
سے ملاقات کی۔
سیکریٹری
صاحب سے ان کے ادارے میں محفل نعت اور شجرکاری سے متعلق گفتگو ہوئی نیز ان کو
ماہنامہ فیضان مدینہ بھی تحفے میں پیش کیا جسے انھوں نے پڑھا اور تعریف کی نیز ذمہ دار اسلامی بھائی نے انھیں مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انھوں نے جلد وزٹ کرنے کے ارادے کا اظہار کیا۔ مزید ہوم ڈیپارٹمنٹ میں قربانی کی
کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو کا سلسلہ ہوا۔ (رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کراچی سٹی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
صوبۂ پنجاب کے شہر ملتان میں واقع دعوتِ اسلامی
کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے تاجران ملتان
ڈویژن کا مدنی مشورہ ہوا۔
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے ناروال میں ذمہ داران
دعوت اسلامی نے مختلف شخصیات ( ڈپٹی کمشنر محمد اشرف ، ڈپٹی کمشنر فنانس سلیم،اسسٹنٹ کمشنر
رانا ذوالفقار ،ڈی پی او طاہرمجید،ڈی ایس پی سٹی رانا محمود اختر،ڈی ایس پی صدر شیخ
الیاس،ڈسٹرکٹ سیکیوٹی انچارچ حافظ عبدالقدیر،آر او پولیس لائن انسپکٹر محمد اختر،سی
او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ یسین ورک ) سے ملاقاتیں کیں۔
دورانِ
ملاقات اسلامی بھائیوں نے اتھارٹی پرسنز کو ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے بارے میں بتایا
اور انھیں مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔
مزید ڈپٹی کمشنر سے عید قرباں کے موقع پر سلاٹر ہاوس میں کھالوں کو
نمک لگانے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ
خیال کیا گیا جس پر انھوں نے دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں کو سراہتے ہوئے تعاون
کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ (رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات گوجرانوالہ ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)