گزشتہ  روز پسرور ٹی ایچ کیو اَسْپَتال میں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت بلڈ کیمپ لگایا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے تھلیسیمیا کے بچوں کے لیے خون کا عطیہ دیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر محمود منج ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر ہمائیوں ،سرجن ڈاکٹر ولید، ڈی ایس پی رضا اعوان،ایس ایچ او تھانہ سٹی طیب نے شرکت کی اور دعوت اسلامی کی اس کاوش کو خوب سراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات گوجرانوالہ ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


خانیوال میں دعوت اسلامی کےشعبہ FGRF کےصوبائی ذمہ دارنے تحصیل نگران اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار کے ہمراہ پولیس ڈیپارٹ کا دورہ کیا۔

جہاں ذمہ دارانِ دعوت اسلامی نے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جاویداقبال کھچی،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سیدکامران حیدر بخاری سےملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی علمی،دینی وفلاحی خدمات کےحوالےسے بریفنگ دی۔

مزید گزشتہ سالوں سے دعوت اسلامی کے تحت جاری شجرکاری مہم کے متعلق بتایا اور شخصیات کے ساتھ ملکرادارے کے باغیچہ میں پودہ بھی لگایانیز شجرکاری کےحوالےسےجیل انتظامیہ اور ایف جی آرایف کے درمیان MOUبھی سائن ہوا۔(رپورٹ: عبد الرحمٰن عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دارشعبہ رابطہ دعوت اسلامی خانیوال،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں گوجرانوالہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گوجرانوالہ کی معروف مذہبی شخصیت مولانا صاحبزادہ مفتی اکرام اللہ کیلانی صاحب (مہتمم جامعہ مدینۃ العلم گوجرانوالہ)سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مفتی صاحب سے گفتگو کرتے ہوئےانہیں دعوتِ اسلامی کےتحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا بالخصوص کنز المدارس بورڈ پاکستان کے حوالے تبادلۂ خیال کیا۔بعدازاں مفتی صاحب کو مکتبۃالمدینہ کی کتاب اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ مولانا حافظ افضل عطاری مدنی، ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی اور میٹروپولیٹن ذمہ دار مبشر نعیم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دارُالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کا ایک اہم ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس گزشتہ برسوں میں 150سے زائد درسی کتابیں شائع کرچکا ہے۔ یہ کتابیں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم اور فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے علاوہ دیگر نجی تعلیمی اداروں میں بھی پڑھائی جارہی ہیں۔

پاکستان میں یکساں قومی نصاب (Single National Curriculum)کے نفاذ کے بعد دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس کی پری پرائمری اور پرائمری کی 70نصابی کتب پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ(PCTB) سے منظور ہوچکی ہیں۔ ان میں ’’روشن سفر اُردو، اُردو خوش خطی، واقفیت عامہ، یونیک میتھ میٹکس(Unique Mathematics)، ڈائنامکس انگلش(Dynamics English) اوراسمارٹ ICTکی کتابیں شامل ہیں ۔یہ درسی کتابیں دیدہ زیب ٹائٹل،معیاری کاغذاور عمدہ طباعت سے مزین ہیں۔

ان درسی کتابوں کی تیار ی میں بچوں کی نفسیات اور ان کی ذہنی سطح کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔دارالمدینہ کا پری پرائمری نصاب ابتدائے بچپن کی تعلیم(Early Childhood Education)کے تقاضوں کو احسن انداز میں پوراکرتا ہے۔ طلبہ کی ذاتی اور سماجی نشوونما (Personal and Social Development)کے لئے اُن میں کام کرنے کی صلاحیت بڑھانے،تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے،اخلاقی قدروں کا خیال رکھنے،اُن کے تجربات اور مشاہدات کووسیع کرنے، اپنی صحت کا خیال رکھنے سے متعلق شعور و آگہی فراہم کرنادارُالمدینہ کے پری پرائمری نصاب کا حصہ ہیں ۔ اگلی درسی کتابوں میں توجہ مرکوز رکھنے، فیصلہ اور منصوبہ بندی کرنے اور اپنے کاموں کو بہتر انداز میں پیش کرنے جیسی کئی مہارتیں بھی شامل ہیں۔دارالمدینہ کی درسی کتابوں میں طلبہ کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کی بہتری کے لئے دینی، اخلاقی، ذہنی ، تعلیمی، ادبی اور جسمانی سرگرمیاں خصوصیت کے ساتھ شامل کی گئی ہیں ۔

مذکورہ کتابوں کی ایک خاص بات یہ ہے کہ ماہرین کی زیر نگرانی تیار ہونے کے بعد علما بورڈ ان تمام کتب پر نظر ثانی کرتا ہے جس میں ان کتب کو عقائد، کفریہ عبارات، اخلاقیات اورفقہی مسائل وغیرہ کے حوالے سے حتی الامکان چیک کیا جاتا ہے اور اس بات کا بغور جائزہ لیا جاتا ہے کہ ان کتب کا متن ،تصاویراور کوئی بھی سرگرمی اسلامی تعلیمات اور روایات کے منافی نہ ہوں۔

دعوت اسلامی کے ذمہ داران اپنے علاقوں کے اسکولز میں ان کتب کو لگواکر اُمّت مسلمہ کے نونہالوں کی بہترین تربیت میں اپنا کردار اداکرسکتے ہیں۔کتابیں حاصل کرنے کے لیے2626037- 0313پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔(رپورٹ: غلام محی الدین ،اردو کانٹینٹ رائٹر(مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی)،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


19 مئی 2023ء بروز جمعہ دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ FGRF کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پتوکی میں ایشیا کی سب سے بڑی پھولوں اور پودوں کی مارکیٹ (نرسریاں) کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد آصف عطاری اور ڈویژن ذمہ دار محمد شاہد عطاری نے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں نرسریوں کے مالکان، شخصیات اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ FGRF کی خدمات کے بارے میں بتایا نیز پلانٹیشن، بلڈ ڈونیشن کیمپ، فیضانِ ری ہیبلی ٹیشن اور مدنی کلینک کے ذریعے ہونے والی خیرخواہی امت کے متعلق بریفنگ دی جس پر وہاں موجود شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بعدازاں صوبائی ذمہ دار نے شعبہ FGRF کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں سری لنکا کے دورے پر ہیں۔

اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سری لنکا کے شہر کولمبو میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مقامی اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی سطح پر دینِ اسلام کی تبلیغ  و اشاعت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سری لنکا کے شہر کولمبو میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر دورۂ سری لنکا میں موجود مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے بچوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں علمِ دین حاصل کرنے اور دوسروں کو نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 17 مئی 2023ء بروز بدھ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ فیضانِ مدینہ کراچی میں اجتماعی قربانی اور آن لائن اجتماعی قربانی کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا ۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز غلام الیاس عطاری اور نگرانِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سیّد اسد عطاری سمیت دیگر اسلامی بھائی شریک تھے۔

اس موقع پر حاضرین کو آن لائن قربانی کی مارکیٹنگ کیسے کی جائے اس کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت 17 مئی 2023ء بروز بدھ بہاولپور برانچ میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں برانچ کے مدنی عملے نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا عامر سلیم عطاری مدنی اور رکنِ شعبہ مولانا عرفان عطاری مدنی نے تعلیمی، تنظیمی اور انتظامی معاملات کے حوالے سے چند اہم نکات پر گفتگو کی۔

ذمہ داران نے مدنی عملے کے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے اُن سے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم رضا عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

17 مئی 2023ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ٹرانسلیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ابتداءً نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز سیّد غلام الیاس عطاری نے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے فیضان آن لائن اکیڈمی کے نصاب کا کتنا حصہ کتنی زبانوں میں ٹرانسلیٹ ہو چکا ہے اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے مزید کتنا حصہ کتنے وقت میں ٹرانسلیٹ ہوگا اس کے اہداف پر مشاورت کی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ماپوتو ، موزمبیق کے ایریا باکسیا جوسنا مچل  (baxia josina Machel) میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کا اخلاق کتنا پیارا ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو بتایا کہ ہمیں کس طرح حسنِ اخلاق کا پیکر بن کر لوگوں کو دینی ماحول کے قریب لانا چاہیئے۔

علاوہ ازیں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیشنز میں شریک ہونے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کے اختتام پر دینی کام کرنے والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ 

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں ماپوتو ، موزمبیق کے ایریا باکسیا جوسنا مچل  (baxia josina Machel) کا دورہ کیا۔

دورانِ دورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات اور مدرسۃالمدینہ بالغات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی۔