ضیاء المصطفی (درجۂ ثانیہ جامعۃ المدینہ فیضان
فاروق اعظم سادھوکی لاہور،پاکستان)
میٹھے میٹھے
اسلامی بھائیو! دین اسلام ہمارا پیارا دین ہے۔جو ہر معاملے میں ہماری رہنمائی کرتا
ہے۔روز مرہ کے مختلف معاملات میں جن افراد کے ساتھ ہمارا تعلق ہوتا ہے ان میں سے
ایک حاکم بھی ہے۔اسلام نے ہمیں حاکم کے حقوق بھی ادا کرنے کی سخت تاکید فرمائی ہے
حاکم کے حقوق کے متعلق چند احادیث مبارکہ ملاحظہ فرمائیں:
(1)
حاکم کا حکم ماننا: حضرت سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے
کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہر مسلمان پر (حاکم کا
حکم)سننا اور اس کی اطاعت کرنا لازم ہے.( فیضان ریاض الصالحین،جلد 5، صفحہ 633)
(2)
حاکم کی بیعت کرنا:حضرت سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے
مروی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے اطاعت سے ہاتھ کھینچا وہ
بروز قیامت اللہ عزوجل سے اس حال میں ملے گا کہ اس کے پاس کوئی دلیل نہ ہوگی ۔(مراۃ
المناجیح جلد 5، صفحہ 389)
(3)
حاکم کی اطاعت کرنا: حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد
فرمایا اپنے حکمرانوں کی اطاعت کرو ان کی مخالفت نہ کرو ان کی اطاعت میں اللہ
عزوجل کی اطاعت اور ان کی نافرمانی میں اللہ عزوجل کی نافرمانی ہے۔(فیضان ریاض
الصالحین، جلد 5، صفحہ 635)
(4)
حاکم کی توہین نہ کرنا: رحیم کرے حضرت ابوبکرہ رضی اللہ تعالی عنہ بولے جب
چپ رہو میں نے اپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جو زمین میں ایک اللہ
کے بادشاہ کی توہین کرے اللہ اسے ذلیل کرے گا.(مرآۃ المناجیح،جلد 5، صفحہ 401)
(5)
ناپسندیدہ بات پر صبر کرنا: حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے
روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا جو اپنے حاکم سے ناپسندیدہ
بات سنے اس پر صبر کرے کیونکہ نہیں ہے کوئی جو جماعت سے بالشت پر الگ رہے پھر مر
جائے مگر وہ جاہلیت کی موت مرے گا۔ (مرآۃ المناجیح،جلد 5،صفحہ 384)
اللہ عزوجل
ہمیں حاکم کے حقوق ادا کرنے اور اس کی اطاعت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین بجاہ
النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔