19 ستمبر 2020ء بروز ہفتہ بحریہ ٹاؤن کابینہ گلزارقائد ڈویژن میں کفن دفن پریکٹیکل اجتماع ہوا  مبلغ دعوت اسلامی نے محمد دانش تفسیر عطاری مجلس کفن دفن اسلام آباد ریجن ذمہ دار نے حاضرین کو مسلمان میت کے متعلق شرعی مسائل سے آگاہ کیا۔

دوسری جانب 19 ستمبر 2020ء بروز ہفتہ بحریہ ٹاون جامع مسجد سرور کے امام و خطیب مولانا محمد فیصل مدنی عطاری سے محمد دانش تفسیر عطاری مجلس کفن دفن اسلام آباد ریجن ذمہ دار کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی نے مجلس کفن دفن اور مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کروایا۔

مولانا محمد فیصل مدنی عطاری نے مسلم فینرل ایپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کیا اور دیگر عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کروانے کے حوالے سے نیت کا اظہار کیا اس موقع پر محمد دانش تفسیر عطاری مجلس کفن دفن اسلام آباد ریجن ذمہ دار نے مولانا محمد فیصل مدنی عطاری کے ماموں جان کے انتقال پُرملال پر دعائے مغفرت کا سلسلہ کیا ۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 19 ستمبر2020ء بروز ہفتہ لاہور ریجن کے ذمہ دار حاجی محمد خالد عطاری نے ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بولر محمد عامر عطاری سے ان کے گھر پر ملاقات کی ۔

ملاقات میں ریجن ذمہ دار حاجی محمد خالد عطاری نے محمد عامر کو دعوت اسلامی کا یوٹیوب چینل دیکھنے ، سبسکرائب کرنے اور اپنے فین میں اس کی تشہیر کرنے کا ذہن دیا ۔

دوسری جانب 20 ستمبر2020ء بروز اتوار مجلس رابطہ برائے اسپورٹس حیدرآباد کے رکن کابینہ محمد عرفان عطاری نے حیدر آباد میں ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بولر محمد حسنین سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا ۔


 دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ و جامعتہ المدینہ آن لائن للبنین کے تحت پچھلے دنوں مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن جنوبی زون کی داتا صاحب کابینہ میں واقع برانچ اچھرہ اور برانچ مزنگ کے مدنی عملے نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگران مجلس للبنات مولانا مدثر مدنی ،رکن مجلس لاہور ریجن مولانا محمدسخاوت مدنی اور مولانا نعیم بابر مدنی کے ہمراہ شرکا سے لبنات کا مدنی عملہ بڑھانے اور مدنی کاموں کو تیز کرنے کے حوالے سے کلام کیا ۔(محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


14 ستمبر2020ء بروز پیر نگران مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن للبنین مولانا یاسر مدنی ، نگران مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن للبنات مولانا مدثر مدنی اور رکن مجلس لاہور ریجن مولانا سخاوت مدنی نے لاہور ریجن جنوبی زون کی شیخوپورہ کابینہ میں مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ آن لائن کی نئی برانچ شروع کرنے کے حوالے سے وزٹ کیا ۔

ذمہ داران دعوت اسلامی نے وزٹ کے دوران وہاں پر موجود حاضرین کو تعمیرات کے متعلق مدنی پھول دیئے۔

دوسری طرف شمالی زون کی کابینہ فیروز پور روڈ ڈویژن کاہنہ بازار کاہنہ نو میں للبنات کی نئی برانچ شروع کرنے کے حوالے سے بھی نگران مجلس نے وزٹ کیا۔ (محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی  کے تحت 20 ستمبر 2020ء بروز اتوارحافظ آباد پریس کلب میں صحافی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پریس کلب کے صدر،جرنلسٹ یونین، صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن اور ان کے ممبران نے شرکت کی۔

رکن مجلس و رکن زون محمد فاروق انجم مدنی عطاری نے اجتماع میں موجود صحافیوں کی بڑی تعداد کے درمیان سنتوں بھر ابیان کیا اور شعبہ جات دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے مجلس مدرستہ المدینہ بالغان و آن لائن سے آگاہ کیا نیز صحافیوں کو قرآن پاک کی تعلیم تجوید و مخارج کے ساتھ سیکھنے کا ذہن دیا جس پر صحافیوں نے مدرستہ المدینہ بالغان و آن لائن میں قرآن پاک پڑھنے کی نیت کا اظہار کرتے ہوئے فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن کا وزٹ کرنے کا ارادہ کیا۔( رپورٹ: محمد دانش عطاری حافظ آباد کابینہ کارکردگی ذمہ دار)


22ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ اردو کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، ناظم المدینۃ العلمیہ محمد آصف خان عطاری مدنی، ناظم ماہنامہ فیضان مدینہ محمد راشد عطاری مدنی سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں ذمہ داران کی تقرری کا سلسلہ ہوا جس میں مہروز عطاری مدنی کو ماہنامہ فیضان مدینہ کے تمام شعبہ جات کا H.O.Dمقرر کیا گیا۔ مدنی مشورے میں ماہنامہ میں مزید بہتری لانےاور ترقی کے حوالے سے گفتگو کا تبادلہ ہوا۔

واضح رہے ماہنامہ فیضان مدینہ چار ذیلی شعبہ جات (رائٹنگ ڈیپارٹ اردو/انگلش، بکنگ ڈیپارٹ، پریس ڈیپارٹ، آئی ٹی ڈیپارٹ)کی مشترکہ کاوش سے جاری کیا جاتا ہےاور مہروز عطاری مدنی کو ان چاروں ڈیپارٹمنٹس کا H.O.Dمقرر کیا گیا ہے۔


ملتان میں مدرسہ جائزہ

Tue, 22 Sep , 2020
6 years ago

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ رہائشی کے تحت 18 ستمبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک  نگران مجلس رہائشی مدارس فلک شیر عطاری نے ملتان میں مدرسہ جائزہ کیا اور ناظم اور مدرسین کی تربیت کرتے ہوئے آن لائن تعلیم کے نظام کو مضبوط کرنے اور مدرسۃ المدینہ کو خود کفیل کرنے کا ذ ہن دیا نیز مدارس کی اپڈیٹ نیو نظام بہتر بنانے کیلئے آئندہ کوششوں کو تیز کرنے اور خوب مدنی کام کرنے کے حوالے سے حاضرین کو مدنی پھول دیئے۔(فلک شیر عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ  رہائشی کے تحت 09 ستمبر 2020ء بروز حیدر آباد ریجن نواب شاہ میں مدنی مشورہ جس میں مدرسۃ المدینہ رہائشی ناظم اور مدرسین نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی فلک شیر عطاری نگران مجلس رہائشی مدارس پاکستان نے ناظم اور مدرسین کی تربیت کرتے ہوئے آن لائن تعلیم کے نظام کو مضبوط کرنے اور مدرسۃ المدینہ کو خود کفیل کرنے کا ذ ہن دیا نیز مدارس کی اپڈیٹ نیو نظام بہتر بنانے کیلئے آئندہ کوششوں کو تیز کرنے اور خوب مدنی کام کرنے کے حوالے سے حاضرین کو مدنی پھول دیئے۔(فلک شیر عطاری ) 


دعوت اسلامی کی  مجلس مدرستہ المدینہ جزوقتی کے تحت 17 ستمبر 2020ء بروز جمعرات کراچی ریجن ساؤتھ زون صدر کابینہ لسبیلہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے ناظمین نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد عرفان عطاری نگران مجلس پاکستان مدرستہ المدینہ جزوقتی نے شرکا کو تعلیم قرآن میں بہتری لانے، شعبہ کو خود کفالت کرنے اور یکسوئی کیساتھ ہر ہر بچے کو اچھے انداز تعلیم کے ساتھ اخلاقتات پر خاص توجہ دینے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے مزید مدنی پھول دیتے ہوئے کہا کہ ہر مدرس اپنے ماہانہ مدارس خود کفیل کریں ،گھریلو صدقہ بکس 100فیصد رکھوائیں اور ہر ماہ کی 10 تاریخ تک 100فیصد کھلوائیں بھی بالخصوص مدنی بستہ لگانے کے حوالے سے ذہن سازی کرتے ہوئے اہداف دیئے جس پر شرکا نے ان مدنی پھولوں پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: عبدالرؤف عطاری ناظم اعلیٰ جزوقتی صدر کابینہ)


اسلامی  بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیراہتمام 19 ستمبر 2020ء کو ریجن فیصل آباد، زون ساہیوال، کابینہ ساہیوال کی ڈویژن چیچہ وطنی میں مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات خواتین سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی نیز دعوت اسلامی کو مدنی عطیات دینے کا ذہن دیا۔ 

دعوت اسلامی کی  مجلس کارکردگی کے تحت 20 ستمبر 2020ء بروز اتوار واہگہ ٹاون کابینہ لاہور، ہجویری سکیم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مکی شعبہ جات شعبہ تعلیم، ڈاکٹر مجلس،وکلا، حکیم مجلس، مدنی چینل ڈسٹری بیوشن مجلس، ویٹرنری حیوانات ڈاکٹر مجلس، فیضان مرشد مجلس کے کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی ندیم عطاری نگران کابینہ نے انفرادی مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکا کو دعوت اسلامی کے مذکور ہ شعبہ جات سے منسلک افراد کی ڈیٹا انٹری کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ :شہزاد عطاری کابینہ کارکردگی)


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیراہتمام  گزشتہ روز علاقائی دورہ ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے شیڈول اور ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی اور ماتحت اسلامی بہنوں کے شیڈول وصول کرنے اور چیک کرنے کے حوالے سے تربیت کی نیز علاقائی دورہ کرتے ہوئے رسائل تقسیم کرنے کا ذہن دیا ۔