دعوت اسلامی کی
مجلس مدرستہ المدینہ جزوقتی کے تحت 17 ستمبر 2020ء بروز جمعرات کراچی ریجن ساؤتھ زون صدر
کابینہ لسبیلہ میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں مدرسۃ المدینہ کے ناظمین نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی محمد عرفان عطاری نگران مجلس
پاکستان مدرستہ المدینہ جزوقتی نے شرکا
کو تعلیم قرآن میں بہتری لانے، شعبہ کو خود کفالت کرنے اور یکسوئی کیساتھ
ہر ہر بچے کو اچھے انداز تعلیم کے ساتھ اخلاقتات
پر خاص توجہ دینے کے متعلق مدنی پھول دیئے
۔
مبلغ دعوت اسلامی نے مزید مدنی پھول دیتے ہوئے کہا
کہ ہر مدرس اپنے ماہانہ مدارس خود کفیل کریں
،گھریلو صدقہ بکس 100فیصد
رکھوائیں اور ہر ماہ کی 10 تاریخ تک 100فیصد
کھلوائیں بھی بالخصوص مدنی بستہ لگانے کے حوالے سے ذہن سازی کرتے ہوئے اہداف دیئے جس
پر شرکا نے ان مدنی پھولوں پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: عبدالرؤف عطاری ناظم
اعلیٰ جزوقتی صدر کابینہ)