اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 20 ستمبر 2020ء کو ریجن فیصل آباد ، پاکپتن زون، پاکپتن کابینہ کی ڈویژن ملکہ ہنس میں شعبہ تعلیم کے تحت ڈاکٹرز اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مختلف شخصیات نے شرکت کی ۔

اجتماع کے بعد شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا ۔

ڈاکٹر اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا اور اور دعوت اسلامی کے ساتھ بھرپور تعاون کی نیت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 20 ستمبر 2020ء کو ریجن فیصل آباد،اوکاڑہ زون ،اوکاڑہ کابینہ کی ڈویژن پتوکی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ تعلیم کی زون تا ڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی اور تقرریوں کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی ۔ زون سطح پر ہونے والے ڈاکٹرز اجتماع کی دعوت دی نیز اپنے شعبے کے مدنی کام بڑھانے کے لیے ذمہ داران کو اہداف بھی دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیراہتمام 21ستمبر 2020ء  کو فیصل آباد ریجن، میانوالی زون کی میانوالی کابینہ مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات سے ملاقات کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز مدنی انعامات کا رسالہ اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحائف کے طور پر پیش کئے ۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات کو روزانہ محاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی اور ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کےزیراہتمام 20 ستمبر 2020ء بروز اتوار فیصل آباد ریجن ، میانوالی زون کی نورپور کابینہ میں  مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی فارم اور شیڈول فارم سمجھائے ۔ ڈویژن، علاقوں اور حلقوں تک تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دئیے۔ گھریلو صدقہ بکس کے آرڈر کروانے پر زور دیا۔

باادب بانصیب

Wed, 23 Sep , 2020
6 years ago

انسانی زندگی کے شب و روز کے اعمال مثلاً رہن سہن، میل جول اور لین دین کے عمدہ اصول و ضوابط کو آداب کہا جاتا ہے۔

ان آداب کی پابندی سے ہی انسان تہذیب یافتہ اور شائستہ لوگوں میں شمار ہوتا ہے۔ قراٰنِ مجید میں حضرت موسیٰ علیہ السَّلام اور جادوگروں کا واقعہ بیان کیا گیا۔

قَالُوْا یٰمُوْسٰۤى اِمَّاۤ اَنْ تُلْقِیَ وَ اِمَّاۤ اَنْ نَّكُوْنَ نَحْنُ الْمُلْقِیْنَ(۱۱۵)

تَرجَمۂ کنزُالایمان:بولے اے موسیٰ یا تو آپ ڈالیں یا ہم ڈالنے والے ہوں۔([1])

تفسیرِ صِراطُ الجنان میں ہے کہ جادوگروں نے حضرت موسیٰ علیہ السَّلام کا یہ ادب کیا کہ آپ کو مقدّم کیا اور آپ کی اجازت کے بغیر اپنے عمل میں مشغول نہ ہوئے، اس ادب کا عوض انہیں یہ ملا کہ اللہ پاک نے انہیں ایمان و ہدایت کی دولت سے سرفراز فرما دیا۔([2])

٭تمام نبیوں کے سرور، حُضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: اے اَنس! بڑوں کا ادب و احترام اور چھوٹوں پر شفقت کرو، تم جنّت میں میری رفاقت پالو گے۔([3])

٭مشہور فقہی امام، عاشقِ رسول حضرتِ سَیّدُنا امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے 17برس کى عمر سے ہی دَرسِ حدیث دینا شروع کردیا تھاحالانکہ 17سال کی عمر میں تقریباً جوانى کا آغاز ہی ہوتا ہے۔ جب حدىثِ پاک سنانى ہوتى تو پہلے غسل کرتے، چوکى یعنی مسند بچھائى جاتى اور آپ عمدہ لباس پہن کر خوشبو لگا کر نہایت عاجزى کے ساتھ اپنے مُبارَک کمرے سے باہر تشرىف لا کر اس چوکی پر بااَدب بىٹھتے۔ دَرسِ حدىث کے دَوران کبھى پہلو نہ بدلتے جىسے ہم لوگ بیٹھے بیٹھے کبھی ٹانگ اونچى کرتے ہیں اور کبھی نىچے تو امام مالک رحمۃ اللہ علیہ دَرسِ حدىث کے دَوران کبھى پہلو نہ بدلتے تھے۔ جب تک اس مجلس مىں اَحادىثِ مُبارَکہ پڑھى جاتىں تو انگىٹھى مىں عُود اور لوبان سلگتا رہتا، خوشبو آتی رہتى۔([4])

٭اسی طرح ہمارے اسلافِ کرام بھی ادب کو اپنی زندگی کا حصہ بنا چکے تھے۔ ”اَلخَیراتُ الحِسان“ میں ہے: حضرت امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ زندگی بھر اپنے استاذِ محترم سیِّدُنا امام حمّاد رحمۃ اللہ علیہ کے مکانِ عَظَمت نشان کی طرف پاؤں پھیلا کر نہیں لیٹے حالانکہ آپ رحمۃ اللہ علیہ کے مکانِ عالی شان اور استاذِ محترم رحمۃ اللہ علیہ کے مکانِ عظیمُ الشّان کے درمِیان تقریباً سات گلیاں پڑتی تھیں۔([5])

کسی دانا کا قول ہے:مَا وَصَلَ مَنْ وَصَلَ اِلَّا بِالْحُرْمَۃِ یعنی جس نے جو کچھ پایا اَدب واحترام کرنے کےسبب ہی پایا ۔([6])

ادب وہ انمول چیز ہے کہ جس کی تعلیم خود ربِّ کائنات نے اپنے مدنی حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو ارشاد فرمائی چُنانچہ نبیِّ اکرم، نورِ مجسم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: اَدَّبَنِيْ رَبـِّيْ فَاَحْسَنَ تَاْدِيْبِـيْ یعنی مجھے میرے ربّ نے ادب سکھایا اور بہت اچّھا ادب سکھایا۔([7])

مشہور کہاوت ہے کہ”با ادب با نصیب“ لہٰذا ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ دِل و جان سے اللہ پاک کے ولیوں کا ادب بجالائے کیونکہ ادب انسان کو دنیا و آخرت میں کامیابیاں اور عزّت و شہرت دلواتا ہے۔

بنتِ عبدالجبار بلوچ عطاریہ مدنیہ

(جامعۃ ُالمدینہ فیض ِمکہ کراچی)



([1])پ 9،الاعراف: 115

([2])صراط الجنان،3/404

([3])شعب الایمان، 7/458، حدیث: 10981

([4])الروض الفائق، ص 213 ، الشفا،2/45، بستان المحدثین،ص19

([5])الخیرات الحسان،ص 82

([6])راہِ علم مترجم،ص29

([7])جامع صغیر، ص25،حدیث: 310


نعمتوں پر راضی رہنے،تنگدستی کے اسباب، اس سے نجات اور روزی میں برکت کے وظائف پر مشتمل

شیخ طریقت، امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ

چڑیا اور اندھا سانپ

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ

35صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2015سے لیکر اب تک اردو زبان کے8مختلف ایڈیشنز میں2لاکھ80ہزارسے زائد

جبکہ دیگر10 زبانوں میں 11ہزار سےزائد شائع ہوچکا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے15روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



South Africa region nigran has madani mashwara with all kabina nigrans on tuesday 22 September 2020Madani phools were given to all zimidars to motivate islamic sisters for madani work.Follow up was done regarding ijthema in different languages Encouraging islamic sisters to do more Koshish (individual efforts) and all islamic sisters to join monthly madani tarbiyat halqa.

Madani phools were discussed regarding tarbiyat for new muslim islamic sisters and encouraging islamic sisters to give a mind set to purchase and read mahanama faizane madina (Monthly Magazine in Urdu / English). New hadafs (Targets) were given to all kabina nigrans sisters to increase all madani work.


South Africa region Lesotho Kabinah Islamic Sisters of Maseru had a sunnah inspired Ijtema via Zoom (due to COVID-19 restrictions) on 21st September 2020.

30 islamic sisters joined the Ijtema topic was regarding the superstitions people have about Safar ul Muzaffar. May Allah accept it, and allow us all to implement what we learnt into our lives aameen.


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اسی سلسلے میں ماه صفرالمظفر 1442ھ کی پہلی پیر شریف کو ناروے کے شہر اوسلو (Oslo)میں یوم قفل منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!17 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ “کا مطالعہ کیا اور 10 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 22ستمبر 2020ء  کوآسٹریا (Austria) کے شہرویانا (Vienna) میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن(One Day Session) میں بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام16 ستمبر سے22 ستمبر2020ء تک یوکے بریڈ فورڈ ریجن مختلف علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں لیڈز ، بریڈ فورڈ، ہالی فیکس، نیوکاسل اسٹاکٹن آن ٹیز ،مڈلز برو (Leeds, Bradford, Halifax, Newcastle, Middlesbrough, Stockton on tees) وغیرہ علاقےشامل ہیں۔ ان اجتماعات میں کم و بیش میں 232اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”اسلام مکمل ضابطۂ حیات ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئےا ور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ان اجتماعات کے آخر پر دعا بھی کی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں برمنگھم ریجن کے مختلف شہروں میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جن میں لیسٹر، پیٹر بورو، برٹن اور ناٹنگھم (Leicester, Peterborough, Burton, Nottingham,) وغیرہ علاقےشامل ہیں۔ ان مدنی حلقوں میں کم و بیش میں 89اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر شر کت کرنے کا ذہن دیا۔