دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں ناروے (Norway) کے شہر اوسلو (Oslo)میں ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”علم دین کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے دینی حلقےمیں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی اصلاح کی کوشش کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو مزید اچھے انداز سے کرنے کی ترغیب دلائی،مزید مدنی مذاکرے کے سوالات و جوابات کی دہرائی کا سلسلہ بھی ہوا جبکہ دینی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو وضو کا طریقہ بھی سکھایا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ناروے(Norway) میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام نگران و شعبہ جات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کا بینہ نگران اسلامی بہن نے ماہ ربیع الاول کے نکات سمجھاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو خود بھی ذوق و شوق کے ساتھ آقا ﷺ کا میلاد منانے اور دوسری اسلامی بہنوں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا نیزذمہ داراسلامی بہنوں کے لئے کورس بنام ”ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع“ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں ناروے (Norway) ، اٹلی( Itlay)، اسپین( Spain)، ہالینڈ(Holland) اور بیلجیم (Belgium) کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاح اعمال پر مقرر ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی مقررہ وقت پر جمع کروانے نیز کارکردگی فارم پُر کرنے میں پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے کلام کیاجبکہ شعبے سے متعلق ذمہ دار اسلامی بہنوں کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دئیے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہالینڈ( Holland ) کے علاقے روٹرڈیم (Rotterdam) میں اِصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر کابینہ نگران اسلامی بہن نے ” صبر“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے رسالے کے بارے میں بریف کرتے ہوئے نیک اعمال کا رسالہ روزانہ پُر کرنے اور ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو اپنی اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


شیخ طریقت امیر اہلِ سنت  دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے جسم کےمختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اسی سلسلے میں ستمبر 2021ءکے پہلے پیر شریف کو ناروے (Norway) کے مختلف شہروں میں یوم قفل منایا گیا جن میں28 اسلامی بہنوں نے رسالہ ” خاموش شہزادہ “ کا مطالعہ کیا اور 14 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل جبکہ 3 اسلامی بہنو ں نے ایّامِ قفلِ مدینہ بھی منانے کی سعادت حاصل کی۔


شیخ طریقت امیر اہلِ سنت  دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے جسم کےمختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اسی سلسلے میں ستمبر 2021ءکے پہلے پیر شریف کو اسپین( Spain) کی ڈویژن بارسلونا( Barcelona) اور بادالونا( Badalona) میں یوم قفل منایا گیا جن میں125 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ“ کا مطالعہ کیا اور 51 اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کےزیراہتمام ستمبر 2021ء کے دوسرے ہفتے میں یورپین یونین ریجن کے ملک جرمنی(Germany ) میں بذریعہ انٹرنیٹ دو مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں فرانکفرٹ(Frankfurt)، کوبلنز(Koblenz)، ڈیژن باخ (Dietzenbach) اور اوفن باخ (Ofanbach) کی تقریبا32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”نیکیاں چھپائیں“ کے موضوع پر بیانات کرتے ہوئے اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اللہ پاک کے نیک بندوں کے واقعات بیان کئے کہ کس طرح یہ حضرات اپنی نیکیوں کو چھپاتے تھے اور ہمیں بھی اپنی نفل نماز، نفل روزے، تلاوتِ قرآن اور اورادو وظائف کو ریاکاری کی نذر نہیں کرنی چاہیے بلکہ حُبّ جاہ سے بچتے ہوئے ان نیک اعمال کو چھپانے کی کوشش کرنی چاہیے۔


شعبہ دار الافتاء اہلسنت” دعوت اسلامی“ کی جانب سے عاشقان رسول کی شرعی رہنمائی کے لئے وقتاً فوقتاً مختلف ورکشاپس کا انعقادکیا جاتا ہے جن میں دار الافتاء اہلسنت کے مفتیانِ کرام شرکا کی شرعی رہنمائی فرماتے ہیں  ۔

اسی سلسلے میں دار الافتاء اہلسنت کے زیرِ اہتمام مساجد کے امام صاحبان کے لئے ایک تربیتی کورس شروع ہوچکا ہے جس کی پہلی ورکشاپ 19 ستمبر 2021ء کو بعد نمازِ ظہر دھوراجی کالونی کراچی کی جامع مسجد مصطفٰے میں منعقد ہوئی ۔ ورکشاپ میں گلشن اقبال کابینہ کے ائمہ مساجد نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں دارالافتاء اہلسنت کے مفتی محمد سجاد عطاری صاحب نے شرعی امور پر ائمہ کرام کی تربیت فرمائی۔ اس موقع پر استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی ، مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا اشفاق عطاری مدنی اور نگرانِ دھوراجی کالونی کابینہ محمد فضیل عطاری بھی موجود تھے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر جمعرات کو سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں تلاوتِ ،نعتِ رسولﷺ اور بیان کا سلسلہ ہوتا ہے جبکہ آخر میں رقت انگیز دعا کروائی جاتی ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں بھیرہ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں دارالعلوم محمدیہ غوثیہ کے طلبۂ کرام نے شرکت کی ۔

اجتماعِ پاک کے اختتام پرشعبہ رابطہ بالعلما ءکے زیرِ نگرانی مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں دارالعلوم محمدیہ غوثیہ کے طلبۂ کرام کوشعبہ رابطہ بالعلماء کا تعارف پیش کیا گیا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے فیصل آباد سمندری  ڈجکوٹ میں عاشقانِ رسول کے مختلف جامعات ومدارس کا دورہ کیا جہاں علمائے کرام اور طلبۂ کرام سے ملاقات کا سلسلہ رہا ۔

ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے مدنی کورسز کرنے اور دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اس دوران وہاں موجود عاشقانِ رسول نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو خوب سراہا نیز جامعہ غوثیہ رضویہ رشدالایمان ڈجکوٹ کے طلبۂ کرام کے درمیان دینی حلقہ بھی لگایا گیا۔

بعدازاں علمائے کرام کو تحفے میں مکتبۃ المدینہ کے کُتُب ورسائل پیش کئے گئےجس پر انہوں نےاظہار مسرت کیا۔(رپوٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے فیصل آباد میں عاشقانِ رسول کے مختلف جامعات ومدارس کا دورہ کیا جہاں علمائے کرام اور طلبۂ کرام سے ملاقات کا سلسلہ رہا ۔

اس موقع پر فیصل آباد کے ریجن ذمہ دار مولانا سید خالد عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت دی۔

عاشقانِ رسول نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو خوب سراہتے ہوئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ ایک علامہ صاحب سے تعزیت کا بھی سلسلہ کیااور ایصالِ ثواب پیش کیا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کا جامعہ تبیان القراٰن میں جانا ہوا جہاں جامع مسجدمحمدی کےخطیب اورمہتمم جامعہ تبیان القراٰن مولانا سعیداحمدنقشبندی صاحب سمیت دیگر مدرسین سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔

اس کے علاوہ جامع مسجدالمصطفیٰ کے خطیب مولانا عبیدالرحمٰن چشتی ، قاری ارسلان چشتی اورمولانا سیدعادل شاہ صاحب سے بھی ملاقات کی نیز شعبہ تعلیم کے زون ذمہ دار حمزہ عطاری نےوہاں موجود علمائے کرام اور طلبۂ کرام کودعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی جس پرانہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا۔(رپوٹ: خالد عطاری مدنی،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)