18 رجب المرجب, 1446 ہجری
یورپین
یونین ریجن کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی
مشورہ
Mon, 20 Sep , 2021
3 years ago
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں ناروے (Norway) ، اٹلی( Itlay)، اسپین(
Spain)، ہالینڈ(Holland) اور بیلجیم (Belgium) کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اصلاح
اعمال پر مقرر ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی مقررہ وقت پر جمع کروانے نیز کارکردگی فارم پُر کرنے میں پیش آنے والی مشکلات
کے حوالے سے کلام کیاجبکہ شعبے سے متعلق ذمہ دار اسلامی بہنوں کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دئیے۔