دعوتِ اسلامی
کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت پسرور با ر میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں سینئر سول جج سیدتہذیب الحسن، سول جج طلعت جاوید سمیت اہم ججز و وکلا
نے شرکت کی۔
اس موقع پر
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اظہر عطاری نے ’’عقیدہ ختم نبوت ﷺ‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ساتھ ہی رزقِ حلال توکل کے حوالے سے تربیت کی۔
بعد ازاں رکنِ
شوریٰ نے وہاں موجود شخصیات سے ملاقات کی
اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہ کیاجس پر شخصیات نے دعوتِ اسلامی کو خوب سراہا۔(رپوٹ: طارق
جاوید عطاری مدنی چینل عام کریں مجلس سیالکوٹ زون،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی
دنیا بھر میں اسلام کے پیغام کو عام کرنے کی تحریک ہے جس کے نتیجے میں دنیا بھرسے
لوگ اسلام کے دامن سے جڑتے چلے جا رہے ہیں ۔ الحَمْدُ ِلله عزوجل پچھلے دنوں کراچی میں مبلغِ دعوتِ اسلامی اور بخاری مسجد کے امام و خطیب محمد عمر عطاری ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کےکاؤنٹر ذمہ دار نےانفرادی کوشش
کرتے ہوئے ایک غیر مسلم کو اس کے سابقہ مذہب سے توبہ کروا کر دامنِ اسلام سے وابستہ کرلیا ۔(رپوٹ: محمد ارشد
ہارون عطاری سپروائزر ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی
کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اشاروں
کی زبان کا کورس جاری ہے۔اس موقع پر نگرانِ شعبہ اسپیشل پرسنز محمد حنیف عطاری کی
اس کورس میں شرکت ہوئی جس میں انہوں نے شرکاسے ملاقات کی اور اُن کی تربیت کرتے ہوئے شعبے میں مزید
دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔(رپوٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کوٹلی کشمیر میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ
اسپیشل پرسنز کے تحت حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس حلقے میں محمد
سمیر ہاشمی عطاری، محمد عمیر ہاشمی عطاری ،سلمان عطاری اور اسپیشل پرسنزسمیت ایک ماہ مدنی قافلےمیں سفر کرنے والے اسلامی بھائی شامل تھے نیز رکنِ
شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھول دیئے۔
واضح رہے کہ اس حلقے کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی جو کہ نگرانِ شعبہ
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری نے خود کی۔ (رپوٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی
کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری کا
مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد چکسواری پلاک کشمیر میں جانا ہوا جہاں انہوں نے
مدرسۃالمدینہ کے ناظم اور وہاں موجود نابینا بچوں سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر
رکنِ شوریٰ نے بچوں کی تربیت کرتے ہوئے مدنی پھول دیئے نیز اس دوران نگرانِ نابینا
افرد قاری خالد عطاری ،نگرانِ زون کشمیر سید ریاض حسین شاہ ، رکنِ ریجن اسلام آباد محمد عمیر ہاشمی عطاری ،
محمد سلمان عطاری ، سہیل عطاری اورمحمد سمیر ہاشمی عطاری سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔(رپوٹ: محمد
سمیر ہاشمی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی
کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں امامت کورس جاری ہے جس
میں شرکا کو قراءت وفرض علوم سکھانے کے ساتھ ساتھ 12 دینی کام کورس و اصلاحِ
اعمال نیز مختلف کورسز کروائے جاتے ہیں۔
اسی سلسلے میں
8ستمبر2021ءبروزبدھ امامت کورس کراچی ریجن میں شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار مولانا یاسر
مدنی کی شرکت ہوئی جس میں انہوں نے شرکا کو غسل میت
اور تجہیز و تکفین کا طریقہ سکھایا ساتھ ہی مریض کی عیادت کرنے کا بھی ذہن دیا۔(رپوٹ: محمد
شہزاد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ایبٹ آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن میں سنتوں
بھرے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کی رہنمائی کا سلسلہ ہوتا
رہتا ہے جس میں
مبلغِ دعوتِ اسلامی عاشقانِ رسول
کی تربیت کرتے رہتے ہیں۔اسی سلسلے میں پچھلے دنوں ایبٹ آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ
سیکنڈری ایجوکیشن میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ،مختلف
اضلاع کےای ڈی او،مختلف اداروں کے پرنسپلز اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم سمیت
دیگر عاشقانِ رسول موجود تھے۔
دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے’’ لیڈر کو کیسا ہونا چاہیے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااورشرکا کو دعوتِ اسلامی
کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بتایا۔
رکنِ شوریٰ نے
شرکا کو دین کی خدمت کرنے اور اس میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا نیز رکنِ شوریٰ نے
اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مکتبۃالمدینہ کی کُتُب تحفے میں دیئے۔
بعد ازاں شرکا
نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار
کیا۔(رپوٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ذمہ دارانِ
دعوتِ اسلامی نے گزشتہ دنوں سر سید یونیورسٹی آف انجینیرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی کا وزٹ
کیا۔اس دوران ذمہ داران نے وائس چانسلر
ڈاکٹر ولی الدین سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی خدمات کے حوالے سے بریفنگ
دی نیز مکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ کتاب سیرتِ مصطفٰی تحفے میں پیش کی گئی۔
وائس چانسلر
نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کوسراہتے ہوئے اظہار مسرت کیا۔(رپوٹ: شعبہ تعلیم
،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی
کے شعبہ تعلیم کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پچھلے دنوں مختلف کالجز کے پرنسپلز سے ملاقا ت کرتے ہوئے انہیں نیکی کی
دعوت پیش کی جن پرنسپل کازوے کالج رائے شہادت علی کھرل، فارابی لاء کالج ظہیر احمد
بھون، پرنسپل کپس کالج کاشف جلال، PIPS کے عدنان یاسراورصدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ایفا اسکول کے رانا مقصود احمد شامل تھے۔
اس دوران
انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کی دعوت دی گئی نیز
10ستمبر2021ءبروزجمعہ حافظ آباد شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
وزٹ کریں گے۔(رپوٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی
کے تحت گزشتہ دنوں نگرانِ مجلس شعبہ تعلیم اور کراچی ریجن کے ذمہ دار نے
PCSIR کا کورس کرنے والے Students سے ملاقات کا سلسلہ کیا اور
انہیں نیکی کی دعوت دی نیزذمہ داران نے Students کو قراٰن سیکھنے کے متعلق ذہن
دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپوٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ
اسلامی کےتحت شعبہ تعلیم کے ذمہ داران کا ڈاؤ
یونیورسٹی اوجھا میں جانا ہوا جہاں انہوں نے ٹیچرز اور پروفیسرز سے ملاقات کی۔
اس موقع پر
انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہی دی جس پرانہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو
خوب سراہا۔(رپوٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی
کے تحت گزشتہ دنوں نگرانِ زون حافظ آباد نے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
کیاجس میں اسلامی بھائیوں کو ڈیٹا اکٹھا کرنے، تعلیمی اداروں میں ذمہ داران کی
تقرری اور 12 دینی کاموں کے اہداف طے کئے
نیز دعوتِ اسلامی کے تحت آئندہ وقتوں میں ہونے والےاجتماعِ پاک اور کورسز کےحوالے
سے گفتگو ہوئی جن میں سے چند یہ ہیں۔
20ستمبر2021ءکو حافظ آباد مدنی مرکزفیضانِ مدینہ
میں شعبہ تعلیم کا جزوقتی فیضان قراٰن و حدیث کورس شروع ہوگا۔
19 ستمبر2021ءبروز
اتوار مدنی مرکزفیضانِ مدینہ حافظ آباد (شہر سطح) میں اسٹوڈنٹس اجتماع ہوگا۔
26 ستمبر2021ءبروز
اتوار کو بعد ظہر پنڈی بھٹیاں میں اور بعد مغرب کالیکی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں
اسٹوڈنٹس اجتماع ہوں گے۔
اس موقع پر شعبہ
تعلیم کے کارکردگی ذمہ دارمبین احمد عطاری، شعبہ تعلیم کے اصلاح اعمال کےنئے ذمہ
دارنوید عطاری اور شعبہ تعلیم کے مدنی قافلہ کےنئے ذمہ دار محمد اسامہ عطاری مقرر
ہوئے۔(رپوٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)