درود شریف کی فضیلت:

مصطفی جان رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے بعد حمد و ثناء و درود شریف پڑھنے والے سے فرمایا:"دعا مانگ قبول کی جائے گی، سوال کر دیا جائے گا۔"

خاصیت:

اللہ پاک نے مدین کی طرف ان کے ہم قوم شعیب علیہ السلام کو بھیجا، مدین حضرت شعیب کے قبیلے کا نام ہے اور ان کی بستی کا نام بھی مدین تھا، اس بستی کا نام مدین اس لئے ہوا کہ یہ لوگ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد سے ایک بیٹے مدین کی اولاد میں سے تھے۔

مدین اور مصر کے درمیان اَسّی دن کے سفر کی مقدار برابر فاصلہ تھا، حضرت شعیب بھی حضرت ابراہیم کی اولاد میں سے تھے، آپ علیہ السلام کی دادی حضرت لوط کی بیٹی تھیں، حضرت شعیب اہلِ مدین کے ہم قوم تھے اور آپ علیہ السلام انبیاء بنی اسرائیل میں سے نہ تھے۔

پیشہ:

آپ علیہ السلام کی قوم ناپ تول کا پیشہ کرتی تھی۔

نافرمانیاں:

1۔حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم میں شرک کے علاوہ بھی جو گناہ عام تھے، ان میں سے ایک ناپ تول میں کمی کرنا ہے۔

2۔دوسرا یہ کہ یہ قوم لوگوں کو ان کی چیزیں کم کرکے دیتی تھی۔

3۔یہ قوم لوگوں کو حضرت شعیب سے دور کرنے کی کوششیں کرتی۔

4۔یہ قوم زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فساد پھیلانے والے تھے۔

5۔یہ لوگ مدین کے راستہ پر بیٹھ جاتے تھے اور ہر راہ گیر سے کہتے تھے کہ مدین شہر میں ایک جادوگر ہے، یہ بھی کہا گیا کہ ان کےبعض لوگ مسافروں پر ڈکیتیاں ڈالتے تھے۔حضرت شعیب علیہ السلام نے اپنی قوم کو ناپ تول میں کمی کرنے اور لوگوں کو ان کی اشیاء گھٹا دینے سے منع کیا اور زمین میں فساد کرنے سے روکا، کیونکہ اس بستی میں اللہ پاک کے نبی تشریف لے آئے اور انہوں نے نبوت کے احکام بیان فرما دیئے تو یہ بستی کی اصلاح کا سب سے قوی ذریعہ ہے، لہذا اب تم کو کفروگناہ کر کے فساد برپا نہ کرو۔اس سے پتہ چلا کہ بعض احکام کے کفار بھی مکلف ہیں، کیونکہ حضرت شعیب علیہ السلام نے اپنی کافر قوم کے لوگوں کو ناپ تول درست کرنے کا حکم دیا اور نہ ماننے پر عذابِ الہی آ گیا، قیامت میں کافروں کو نماز چھوڑنے پر بھی عذاب ہوگا۔اللہ پاک ہمیں نمازوں کی پابندی کرنے اور اپنی نافرمانی کرنے سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم