حضرت شعیب علیہ السلامکی قوم کی نافرمانیاں

آپ کا نام شعیب اور احسن انداز سے بیان کرنے کی وجہ سے آپ کا لقب خطیب الانبیاء ہے اللہ پاک نے آپ کو دو قوموں کی طرف مبعوث فرمایا ایک بار اہل مدین اور دوسری بار اصحاب ایکہ کی طرف بھیجا۔

آپ کی قوموں کا تعارف

اہل مدین سے وہ شہر مراد ہے جس میں آپ کی قوم رہتی تھی

اصحاب ایکہ سے مراد سر سبز جنگل اور جھاڑیوں والے اور ان کو قرآن پاک میں اصحاب ایکہ فرمایا گیا

اہل مدین کی نافرمانیاں

حضرت شعیب علیہ السلامنے اہلِ مدین کو جب دعوتِ حق کی تبلیغ فرمائی تو انہوں نے آپ کو جھٹلایا اور کفر و شرک پر اڑے رہے اہل مدین بہت سی نافرمانیاں کرتے تھے جن میں سے چند درج ذیل ہے ۔

اللہ کی وحدانیت کا انکار کرنا،شرک کرنا،بتوں کی پوجا کرنا،اہل مدین کو اللہ پاک نے بے شمار نعمتوں سے نوازا لیکن وہ شکر ادا نہ کرتے تھے،

ناپ تول میں کمی کرنا،قتل و غارت کرنا،ڈاکہ ڈالنا، لوگوں کو اذیت دینا ،حرام کام کرنا ، ظلم کرنا ان کا مشغلہ تھا ،مسلمانوں اور اہل علم پر طنز اور مذاق کرنا ان کو بیماری اور غربت کی وجہ سے عار دلانا۔

اہل ِمدین پر عذابِ الہی

حضرت شعیب علیہ السلامکی مسلسل تبلیغ کے باوجود کچھ لوگ ایمان لائے اور باقی اپنے کفر و شرک پر اڑے رہے تو ان پر اللہ کا عذاب زلزلہ اور ہولناک چیخ کے ذریعے نازل ہوا اور وہ ہلاک ہوگئے۔

اصحاب ایکہ کی نافرمانیاں

اصحاب ایکہ بھی اہلِ مدین کی طرح نافرمانیاں کرتے تھے ان کو حضرت شعیب علیہ السلامنے روکا لیکن وہ بھی اپنے کفر و شرک پر اڑے رہے ان پر بھی ایک بادل کے شامیانے کی صورت میں عذابِ الہی نازل ہوگیا۔اللہ پاک ہم سب کو گناہوں سے نفرت عطا فرمادے آمین (از سیرت الانبیاء ، باب حضرت شعیب علیہ السلام )