دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہرراولپنڈی میں بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورےکاانعقادکیاگیا جس میں
ملک سطح تا زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت ِ اسلامی نے ’’ مبلغ ہر جگہ
مبلغ ہوتا ہے ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔
پاکستان سطح کی نگران اسلامی بہن نے تقرری کس طرح مکمل کی جائے اس حوالےسے ذمہ داراسلامی بہنوں کومدنی پھول سمجھائےاورجلدتقرری مکمل کرنے
کے اہداف دیئے۔مزید ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں پابندی سے شرکت کرنےکاذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل
آباد ریجن میں ریجن نگران اسلامی بہن نے
زون نگران اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا
بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا۔
اس
مدنی مشورے میں ماہ ربیع الاول کے مدنی
پھول سمجھائے اور ماہ ربیع الاول میں دینے والی کارکردگیوں پر کلام ہوا۔ کارکردگی
فارم بھی سمجھائے ۔اس کےعلاوہ زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کو جلد از جلد ماہ ربیع الاول کے
نکات ذیلی سطح تک سمجھانے کا ذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت
میانوالی کابینہ کی ڈویژن کندیان میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا
جس میں تقریباً 25 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
ریجن
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے غسلِ میت دینے ا ور كفن پہنانے كاعملی طریقہ سکھایا
نیز مستعمل پانی کے بارے میں مدنی پھول بتائے اس کےساتھ ہی اسلامی بہنوں کی جانب
سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے اور غسل میت میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
سیالکوٹ
زون جامعۃالمدینہ گرلزپاک پورہ میں ماہانہ
مدنی مشورے کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے تحت سیالکوٹ زون جامعۃالمدینہ گرلزپاک پورہ میں ماہانہ
مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون مشاورت ،کابینہ نگران و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے ’’مبلغہ کو کیسا
ہونا چاہیے‘‘ کےموضوع پر ترغیبی بیان کیااورماہ ربیع الاول کے نکات
سمجھائے۔مختلف شعبہ جات سےملنےوالےکارکردگی شیڈول کی تکمیلی کیفیت کا جائزہ لیا نیز
بہتر کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور تقسیمِ رسائل کرنے کا ذہن بھی دیاجس پراسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
پاکستان
بھر میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی
اگست 2021ء کی کارکردگی
دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت
پاکستان بھر میں ماہ اگست 2021ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی
درج ذیل ہیں:
دعوتِ
اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی
تعداد: 131
بستوں
پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 11 ہزار 270
دیئے
گئے تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:59 ہزار 743
بتائے
گئےا وراد ِعطاریہ کی تعداد: 34 ہزار 134
سلسلہ
عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4 ہزار 513
تقسیم
کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 11 ہزار280
فیصل
آباد ریجن میں ہونےوالےدینی کاموں کی شب و روز میں لگنےوالی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ شب و روز میں فیصل
آباد ریجن میں کئےگئے دینی کاموں کی نیوزجوکہ اگست2021 ء میں تحریری صورت میں اپلوڈ کی گئیں جن کی
تعداد فیصل آباد ریجن سے کم وبیش’’120‘‘رہی اِن کی تفصیل کچھ اس طرح ہے:
ریجن
نگران اسلامی بہنوں کےدینی کاموں کی مدنی خبروں کی تعداد: 9
زون
نگران اسلامی بہنوں کےدینی کاموں کی مدنی خبروں کی تعداد: 12
کابینہ
نگران اسلامی بہنوں کےدینی کاموں کی مدنی خبروں کی تعداد: 27
شعبہ
علاقائی دورہ للبنات کی مدنی خبروں کی
تعداد: 11
شعبہ
تعلیم للبنات کی مدنی خبروں کی تعداد : 3
شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کی مدنی خبروں کی تعداد : 5
شعبہ
شارٹ کورسز کی مدنی خبروں کی تعداد: 11
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات للبنات کی مدنی خبر: 1
شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کی مدنی خبر: 1
شعبہ
روحانی علاج للبنات کی مدنی خبروں کی تعداد : 3
شعبہ
اصلاح اعمال للبنات کی مدنی خبروں کی
تعداد: 2
شعبہ
کفن دفن للبنات کی مدنی خبروں کی تعداد: 4
شعبہ
مدرسۃ المدینہ للبنات کی مدنی خبروں کی
تعداد: 8
شعبہ
شب و روز للبنات کی مدنی خبروں کی تعداد : 2
شعبہ
محفل نعت للبنات کی مدنی خبروں کی تعداد: 6
شعبہ
ڈونیشن بکس للبنات کی مدنی خبروں کی
تعداد: 3
ماہانہ
ڈویژن دینی حلقوں کی مدنی خبروں کی تعداد: 5
فنانس
ڈیپارٹمنٹ کی مدنی خبروں کی تعداد : 4
شعبہ
جامعۃ المدینہ گرلز کی مدنی خبروں کی تعداد: 3
ماہ ربیع الاول کی تیاریوں کے حوالے سے فیصل آباد کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
مسلمانوں
کے اندر عشق رسول کی شمع کو اجاگر کرنے
والا مہینا ”ربیع النور شریف“ کی آمد آمد ہے جس کی خوشی میں دنیا بھر میں عاشقان رسول اپنی اپنی استطاعت
کے مطابق جشنِ میلاد کی تیاریاں کرتے ہیں۔
عاشقان رسول کی عالمگیر دینی تحریک دعوت اسلامی بھی اس مہینے کو شریعت کے دائرے
میں رہتے ہوئے نہایت جوش و خروش سے مناتی ہے ۔
اس
ماہ ربیع الاول کی تیاریوں کے حوالے سے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی
مشورہ منعقد ہواجس میں فیصل آبادکے تمام
نگران کابینہ اور ہر کابینہ کے چراغاں مجلس کے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر ذمہ داران
نے شرکت کی۔مدنی مشورے میں جشن ولادت کی تیاری کے حوالے سے ذمہ داران کی رہنمائی
کی گئی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے تمام ذمہ داران کو ہر ہر مسجد اور گلیوں
میں مدنی پرچم لگانے کا ذہن دیااور 25 صفر المظفر عرس اعلیٰ حضرت سے ہی
لائٹنگ Lighting
کرنے کی ترغیب دلائی۔ حاجی شاہد عطاری نے شرکا کو مارکیٹوں اور دکانوں میں مدنی
حلقے اور اجتماعات میں منعقد کرنے کا ہدف دیا اور ساتھ ساتھ تمام اسلامی بھائیوں
کو اس مہینے کی مناسبت اور اپنی تربیت کے لئے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ ”صبح بہاراں“ پڑھنے کی خوب
ترغیب دلائی۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
بنگلہ دیش ریجن میں شعبہ اصلاحِ اعمال کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں بنگلہ دیش CTG ریجن میں شعبہ اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں CTG ریجن کی زون اور ڈویژن مشاورت کی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ
اصلاح اعمال کی ریجن سطح کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ کارکردگی شیڈول کے مارکس بھی اعلان کئے گئے۔
بنگلہ
دیش ریجن موہانگر زون پنچلش کابینہ روفہ
باد ڈویژن میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں بنگلہ دیش CTG ریجن موہانگر زون پنچلش کابینہ روفہ باد ڈویژن
میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ اصلاح اعمال کی ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی
بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو امیر
اہل سنّت کے عطا کردہ نیک اعمال کے رسالے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز اچھی اچھی
نیتوں کے ساتھ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اورہر مہینے کی پہلی تاریخ کو اپنے
علاقے کی ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع
کروانے کی ترغیب دلائی ۔
بنگلہ دیش راجشاہی ریجن سید پور زون دناج پور میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام بنگلہ
دیش راجشاہی ریجن سید پور زون دناج پور میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ
تا ذیلی مشاورت اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
سطح کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مضبوط بنانےنیز
زیادہ سے زیادہ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کرنے کا ذہن دیا ۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن
میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس
میں عرب شریف، کویت اور عمان کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا
جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز تقرریاں مکمل کرنےاور شعبے کے کام کو
بڑھانے کے لئے نکات پیش کئے گئے۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن میں مدنی مشورے کا انعقاد
کیا گیا جس میں تنزانیہ اورکینیا کی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز تقرریاں مکمل کرنے، ہر ذیلی میں علاقائی دورہ کرنےاور شعبہ جات کے دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
Dawateislami