پریشانی کی اس گھڑی میں دعوت اسلامی ملک پاکستان میں آقا کریم ﷺ کی دکھیاری امت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی ہر طرح سے مدد کررہی ہے۔ شعبہ FGRF سیلاب متاثرین کو مختلف ضروریات کے ساتھ ساتھ پکا ہواکھانا، پینے کا صاف پانی اور ادویات فراہم کررہا ہے۔

ان کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 8ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی میہڑ سندھ پہنچے جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ جانشین امیر اہلسنت نے مقامی ذمہ داران سے امدادی کاموں پر بریفنگ حاصل کی اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لئے دعائیں کیں۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری ایاز عطاری اور مبلغ دعوت اسلامی مولانا سلمان بٹ عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے تحصیل ذمہ دار نورالمصطفٰی عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ حافظ آباد میں مولانا ثمر عباس قادری صاحب سے ملاقات کی۔

اس دوران تحصیل ذمہ دار نے مولانا ثمر عباس قادری صاحب سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی جس پر انہوں نے بڑی شفقتوں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کی کاشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ تعلیم انٹیرئیر سندھ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے شعبے کی سابقہ 3 ماہ کی کارکردگی پر گفتگو کی اور آئندہ کے اہداف طے کئے جس میں ڈویژن وائز اسٹوڈنٹس اجتماعات کرنا، یونیورسٹیز میں دینی کام کرنا اور بالخصوص اجتماعِ میلاد کرنا شامل تھا۔

بعدازاں مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اپنی اپنی رائے پیش کیں۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور پنجاب میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں مختلف سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ نگرانِ شعبہ عبدالوہاب عطاری نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ملتان ڈویژن شعبہ تعلیم کی پاکستان بھر میں نمایاں کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تحائف بھی دیئے۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن میں شعبہ تعلیم کا مدنی مشورہ منعقد  ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ عبدالوہاب عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نےذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ تعلیم پنجاب سطح کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اہم ذمہ داران کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف اہم نکات پر مشاورت کی نیز شعبہ تعلیم کی نمایاں کارکردگی پر نگرانِ شعبہ نے اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے۔

بعدازاں نگرانِ شعبہ نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران کی ڈسکہ میں مہتمم دارالعلوم نعیمیہ کراچی مفتی منیب الرحمٰن صاحب اور مولانا ثمر عباس قادری صاحب سے ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات مفتی منیب الرحمٰن صاحب نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو اپنے ملفوظات سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کی دینی، فلاحی اور علمی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحصیل ذمہ دار مولانا فاروق عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز  UK کے نگران سید فضیل عطاری نے ایف جی آر ایف کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ساتھ کورنگی ڈسٹرکٹ میں سیلاب متاثرین کیمپ کا وزٹ کیا اور ڈی ایچ او ڈاکٹر عبد الحی ، اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق سومرو، مختیار کار ابراہیم جونیجو اور دیگر افسران سے ملاقاتیں کیں ۔(رپورٹ : غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں مدنی کاموں کے سلسلے میں جانشین امیر اہل سنت صاحبزادہ عطار الحاج عبید رضا عطاری المدنی نے ڈیرہ الہ یار سے صحبت پور جاتے ہوئے  سیلاب متأثرین سے ملاقات کی ۔

دعوت اسلامی کے فلاحی ادارے FGRF کی جانب سے سیلاب متأثرین کی امداد کے لئے وہاں کیمپوں کا اہتمام کیا گیا ہے جانشین امیر اہل سنت نے سیلاب متأثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان میں رقم ، راشن اور بچوں میں جوس بسکٹ اور دیگر اشیائے ضروریات زندگی تقسیم کئے ۔(رپورٹ : محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیرِ اہتمام 11 ستمبر 2022ء بروز اتوار حیدرآباد سٹی کی برانچ کلاتھ مارکیٹ میں شفٹ کے تمام اسٹاف کی میٹنگ ہوئی۔

اس دوران حیدرآباد ڈویژن ذمہ دار عابد حسین عطاری مدنی اور برانچ ناظم ماجد حسین عطاری نے میٹنگ میں موجود اسلامی بھائیوں سے شعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیا جبکہ اسٹاف میں دینی کاموں کے ذمہ داران کا تقرر کیا ۔

بعدازاں ڈویژن ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں اور شفٹ کے معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے اسٹاف کو آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز حیدرآباد دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ کا ممتاز علی بروہی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے  دورہ کیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیز ذمہ داران نے فیضان مدینہ اور اس میں قائم شعبہ جات بالخصوص فیضان آن لائن اکیڈمی کا وزٹ کروایا جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔(رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات حیدرآباد ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


پچھلے دنوں مدنی کاموں کے سلسلے میں بلوچستان  کے علاقے ڈیرہ الہ یار میں جانشین امیر اہل سنت صاحبزادہ عطار الحاج عبید رضا عطاری المدنی نے دورہ کیا اور عاشقان رسول سے ملاقات کی ، اس موقع پر ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے احمد رضا کنزانی کی والدہ کے انتقال پر ان سے ملاقات کی اور دعائے مغفرت کی ۔

اس موقع پر صوبائی نگران بلوچستان و دیگر ذمہ داران بھی ساتھ تھے۔(رپورٹ : محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )