.jpg)
دعوت
اسلامی کے تعلیمی شعبہ دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے تحت یوکے
برمنگھم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں دار المدینہ برمنگھم کابینہ کے اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
نگران
ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے شعبے کی تعلیمی و انتظامی کارکردگی
کا جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے گفتگو کی۔
سینئر صحافی و تجزیہ کار رضوان رضی کے والد کے
لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد
.jpeg)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام لاہور
میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں سینئر صحافی و تجزیہ کار رضوان رضی
کے والد کے لئے ایصال ِثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے
شرکت کی۔
بعدازاں رکنِ لاہور ریجن عثمان عطاری نےسینئر
صحافی کو دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی
خدمات سے آگاہ کرتےہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں قائم دعوتِ اسلامی
کے مختلف شعبہ جات کاوزٹ بھی کروایا۔(رپورٹ:
اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کراچی
ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ کی 8دینی کام کی ستمبر کی
کارکردگی

دعوتِ
اسلامی کے تحت بلدیہ ٹاؤن ڈویژن مہاجر کیمپ میں ہونے والے 8
دینی کاموں کی ماہ ستمبر 2021 ء کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:
ذیلی حلقوں کی تعداد:38
دینی
ماحول سے منسلک ہونےوالی اسلامی بہنوں کی
تعداد:5 ہزار160
مدرسات کی تعداد:180
مبلغات
کی تعداد:128
اکثر
گھر درس دینے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 901
اکثر
مدنی مذاکرہ دیکھنے /سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 823
سنتوں
بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :4ہزار481
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی اوسطاً تعداد:8ہزار107
اسلامی
بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت مہاجر کیمپ میں ہونےوالےدینی کام کی ماہانہ
کارکردگی
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کےشعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن
کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ میں ہونے والےدینی کام کی ستمبر 2021 ء کی ماہانہ
کارکردگی ملاحظہ ہوں :
اسلامی
بہنوں کے مدرسۃ
المدینہ کی تعداد :22
ان
مدارس میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد :243
پڑھانے
والی مدرسات کی تعداد :22
ڈویژن
کے کُل گھر اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ
کی تعداد :16
ان
میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد :40
مدارس
کے تحت طالبات کو دیئےجانےوالے گھریلو صدقہ بكس کی تعداد :115
ہفتہ
وار سنتوں بھرےاجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :160
مدنی
مذاکرہ دیکھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :140
رسالہ
نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کا جائزہ کرنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد :189
کراچی
ساؤتھ زون 2 سائٹ ایریا کابینہ ڈویژن شیرشاہ میں مدنی مشورےکاانعقاد

دعوتِ
اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 سائٹ ایریا کابینہ ڈویژن شیرشاہ میں مدنی
مشورےکاانعقادہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی سطح تک کی 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے
دینی ماحول کی برکتوں پر مختصراً بیان کیا
اور ہر دَم دعوتِ اسلامی سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز تمام ذمہ دار
اسلامی بہنوں کو کارکردگی فارم فل کرنے کا
طریقہ سکھایا اور کارکردگی میں کس طرح اضافہ کیا جائے اس پر تربیت
کی ۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت 30ستمبر 2021 ء بروز جمعرات سائٹ ایریا کابینہ ڈویژن لیبر اسکوائر
میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ڈویژن تا
ذیلی سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے تمام نگران اسلامی بہنوں کو کارکردگی فل کرنے کا طریقہ سکھایا
اور بروقت کارکردگی شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا نیز اصلاحِ اعمال ، علاقائی دورہ
اور ڈونیشن بکس کے شعبوں میں مضبوطی لانے کا ذہن دیتے ہوئے انفرادی کوشش کرتے ہوئے
خوب خوب نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے عمل
درآمد کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیر اہتمام 30 ستمبر 2021 ءبروز جمعرات بِن قاسم زون
میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 14 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوت اسلامی
کے شعبہ شب و روز کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو شعبےکےدینی کام
کےحوالےسےتربیتی مدنی پھول بتائے اور دعوت اسلامی کی دینی خبریں بنانے کا طریقہ بھی
بتایانیز جس دِن دینی کام ہوا اُسی دِن مدنی خبر بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئےمدنی نیوز بنانے سے متعلق اسلامی بہنوں کی طرف سے
کئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئےاور اسلامی بہنوں کو تحریری کام کرنے کا ذہن دیا
جس پر اسلامی بہنوں نے بروقت نیوز بڑھانے اور تحریری کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں
پیش کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 لیاقت آباد کابینہ
میں لگنے والے بستے اور حسین آباد کے بستہ میں
تربیتی سیشن کاانعقادہوا جن میں بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبے میں
بہتری لانےکےحوالےسے نکات بتائے اور انہیں شعبہ روحانی علاج کی اہمیت بتاتےہوئے
دکھیاری اُمَّتْ کی خیرخواہی کرنے کا جذبہ
دیا۔ اس کےبعد سندھی ہوٹل کے بستے
کےلئےچار اسلامی بہنوں کا مدنی انتخاب کیا۔
٭علاوہ
ازیں دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 آمنہ مدرسے میں دہرائی اجتماع کا
سلسلہ ہواجس میں 96 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے ریجن مشاورت و زون ذمہ داراسلامی بہنوں کی تعویذات
کےحوالےسے تربیت کرتےہوئےانہیں مریضوں کے ساتھ محبت و شفقت سے پیش آنے کا ذہن
دیا اور ماہ ربیع الاول کےا ہداف دیئے۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت 30 ستمبر 2021ءبروز جمعرات
پاکستان کے شہرراولپنڈی میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں پاکستان شعبہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے شعبہ ذمہ داراسلامی
بہنوں کو سافٹ ویئر کے نظام کے حوالے سے نکات بتائےاور آن لائن کورسز کےنظام
کی اہمیت بیان کرتےہوئے اسلامی بہنوں کی
طرف سے کئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئے۔
٭دوسری
طرف پاکستان کے شہرراولپنڈی میں پاکستان
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا پاکستان دفتر للبنات کے مدنی عملے کے ساتھ سافٹ ویئر
نظام کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں سافٹ ویئر ورکنگ کے دوران آنے والے مسائل پر کلام ہوا ۔
فیصل
آباد ریجن میں اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کے تحت ہونے والے دینی کام
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کےمدرسۃالمدینہ کے
تحت فیصل آباد ریجن کی مختلف زون میں 12دن پر مشتمل رہائشی کورس بنام ’’مدنی
قاعدہ و ناظرہ قراٰن ‘‘کاانعقادہوا جن میں
کم بیش 350 سے زائد اسلامی بہنوں نے کورس کرنے کی سعادت حاصل کی۔
مدرسات
نے اسلامی بہنوں کو مدنی قاعدہ کےساتھ قراٰن پاک مخارج کےساتھ پڑھنےکی پریکٹس کروائی۔کورس کےاختتام پر اراکین ریجن و اراکین
زون اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرےبیانات کئے
اور اسلامی بہنوں کو علاقوں میں اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں پڑھانے اور شعبے کے تحت ہونےوالےکورسز
کروانے کاذہن دیا۔اس کےعلاوہ مدنی مذاکرہ دیکھنے
اور دیگر دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت 27 ستمبر 2021 ء بروز پیر کراچی ایسٹ زون 1لانڈھی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہو ا جس میں
علاقہ نگران مع مشاورتوں اور ذیلی نگران
اور مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی
سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیا ا ورانہیں ماہِ ربیع الاول میں ہونےوالےاجتماعات و محافلِ نعت
کے نكات سمجھائےنیز دینی حلقے اور دینی
کام کےحوالےسے اہدف بھی دیئے۔ مزید کار کردگی شیڈول پر کلام ہوااورکار کردگی فارم بھی سمجھائے۔
منظور
کالونی میں قائم بیوٹی پارلر میں سورة
ملک کی تفسیر پر مشتمل کورس کاانعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت محمود آباد کابینہ ڈویژن منظور کالونی
میں قائم بیوٹی پارلر میں سورۂ ملک کی تفسیر پر مشتمل کورس کااہتمام کیا
گیاجس میں 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کو سورۂ ملک کےترجمہ و تفسیر
کےبارے میں معلومات فراہم کیں۔