
Under
the supervision of ‘Majlis Islah-e-A’maal
(Islamic sisters)’, an ‘Isal-e-Sawab
Ijtima’ was conducted in Nelson Division, UK. 17 Islamic
sisters had the privilege of attending this great Ijtima’.
Kabinah
Zimmadar Islamic sister delivered a Sunnah-inspiring Bayan, provided the
attendees
(Islamic sisters) the information regarding the booklet, ‘Nayk A’maal’
and gave the mindset of making accountability of their deeds daily and becoming
the practicing individuals of ‘Nayk A’maal’.
In
this Ijtima’, the Wird of Kalimah Tayyibah was carried out and Salat-‘Alan-Nabi
was recited as well. Besides, Du’a for Umm-e-‘Attar was also made.
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کےتحت
7اکتوبر2021ءبروزجمعرات شاہ عالم مارکیٹ لاہور میں ایک
دکان کے افتتاح کے موقع پر نگرانِ شعبہ برائے
تاجران نےدیگر ذمہ داران کے ہمراہ اس دکان کا وزٹ کیا،اس دوران نگرانِ شعبہ نے
تاجروں کو نیک اعمال کرتےہوئےاپنی تجارت کواسلامی طریقوں کےمطابق کرنے کاذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے وہاں موجود تاجروں
کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کاتعارف بھی کروایا اور دینی کاموں میں عملی شمولیت اختیارکرنےکے
حوالے سے تربیت کی۔(رپورٹ: عبدالرسول
عطاری آفس ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
شعبہ فیضان اسلام(دعوتِ
اسلامی)کی زیرِ نگرانی
6اکتوبر2021ءبروزبدھ نگرانِ پاکستان شعبہ فیضان اسلام محمد
نعمان عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ملتان ریجن کا دورہ کیا جس میں انہوں نے نیو مسلم
افراد اور نگرانِ زون ملتان راشد عطاری سے ملاقات کی۔
اس موقع پر بہاولپور کے
نگرانِ زون سادات عطاری سے بھی ملاقات کا
سلسلہ رہا جس میں نگرانِ پاکستان محمد نعمان عطاری نے اُن سےگفتگو کرتے ہوئے نیو
مسلم کے لئےفیضان نماز کورس کاآغاز کرنے کے حوالے سے مشاورت کی جس پر وہاں موجود
ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ: محمد فرمان عطاری شعبہ فیضان اسلام ملتان ریجن ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت1 اکتوبر 2021ءبروز جمعۃ المبارک بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقادہوا جس میں
پاکستان ذمہ داراسلامی بہن نے ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ماہ ربیع الاول میں ہونےوالے اجتماعات و محافلِ نعت کے حوالےسے نکات بتاتے نیزانہیں اس حوالےسے اہداف دیئے اور ان اہداف کو پورا
کرنے کےمتعلق مدنی پھول بھی سمجھائے۔
جزیرہ بھٹ شاہ کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد، رکن شوریٰ حاجی علی عطاری نے بیان فرمایا

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 7 اکتوبر 2021ء کو جزیرہ بابا بھٹ شاہ کیماڑی کراچی کی جامع مسجد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔اجتماع کے
اختتام پر اجتماعی ذکر و دعا کا سلسلہ
ہوا ۔
.jpg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 6 اکتوبر 2021ء کو فیصل آباد کے علاقے ماڈل سٹی میں ایک
شخصیت کی رہائش گاہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ
افراد نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دعوت
اسلامی دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون
کرنے کی ترغیب دلائی۔
مرحوم عمر شریف کے ایصال ثواب کے لئے سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا جائیگا، مولانا عبد الحبیب عطاری بیان فرمائیں گے

پاکستان
کے معروف اداکار عمر شریف مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے آج بروز جمعہ بعد نماز عصر K.D.Aمارکیٹ،
بلاک03 گلشن اقبال کراچی میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
قرب و
جوار کے عاشقان رسول سے شرکت کی درخواست ہے۔

دینِ
اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات اور دستورِ زندگی ہے۔اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام
شعبوں کے بارے میں رہنمائی فراہم کی ہے۔ شریعت مطہرہ کے مطابق زندگی گزارنے کےلئے امام
الانبیاء صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی پیروی ضروری ہے۔ بانی اسلام نبی آخر
الزماں صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی عبادت،
معاملات، تجارت، سیاست، عدالت و قیادت الغرض ہر ہر ادا زندگی گزارنے کے سنہری اصول
ہیں۔ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زندگی سارے عالم کے لئے عملی نمونہ ہے۔
ہمارے
بزرگان دین نے بھی حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزاری
اور رب عَزَّوَجَلَّ کو راضی کیا اور مقام بلندی تک پہنچ گئے کیونکہ
سنت پر عمل قربِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کاذریعہ اور دعویٰ محبت کی دلیل ہے۔ دعوت اسلامی
کے دینی ماحول میں بھی عاشقان رسول کو سنت رسول صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق
زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی جاتی ہے۔
مزید
ترغیب دلانے کےلئے امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس
ہفتے عاشقان رسول کو رسالہ ”98سنتیں اور آداب“ پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا
ہے۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”98 سنتیں
اور آداب“ پڑھ یا سُن لے، اُسے
سنتوں کی چلتی پھرتی تصویر بنا اور اُسے اور اُس کی آنے والی نسلوں کو بھی سچا
عاشقِ رسول بنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النَّبِیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب کی تمام یونیورسٹیزکے سلیبس میں”معرفۃ القرآن“ کو شامل
کرلیا گیا

پنجاب
گورنمنٹ نے پنجاب کی تمام یونیورسٹیز کے
اندر قرآن مجید کے ترجمے کو نصاب کا لازمی حصہ قراردے دیا ہے۔اسٹوڈنٹس کو کوئی بھی
ڈگری قرآن پاک کا ترجمہ پڑھے اور پیپر پاس
کئے بغیر نہیں دیئے جائینگے۔
شعبہ
پروفیشنلز دعوت اسلامی کی کاوش سے تراجم کی فہرست میں مفتی اہلسنت مفتی محمد قاسم
عطاری صاحب مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی کا ترجمہ قرآن ”معرفۃُ القرآن“ کو بھی
شامل کرلیا گیاہے۔
”معرفۃُ
القرآن“بہت
ہی زبردست اور آسان طریقے سے لکھا گیا ہے
اس کا ترجمہ نہایت عمدہ اور پڑھنا بھی آسان ہے ۔
رکنِ
شوریٰ حاجی اطہر عطاری نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں عاشقانِ رسول کو بتایا ہے کہ مجلس آئی ٹی (دعوتِ اسلامی) بہت جلد اس کتاب کی ایپلی کیشن بھی لاؤنچ کرے گی جس کے باعث سرچنگ اور ریڈنگ میں طلبہ کو بہت
آسانی ہوگی۔
واضح
رہے کہ یہ ”معرفۃُ القرآن“ کو PDF کی صورت سے دعوتِ اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ سے بالکل مفت ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔
معرفۃ
القرآن کی تمام جلدیں حاصل کرنے کے لئے نیچے لنک پر کلک کیجئے
مہتمم جامعہ محمدیہ معینیہ محمد نذیر احمد سیالوی صاحب سے ملاقات کا سلسلہ
.jpg)
پچھلے دنوں دعوت ِ اسلامی کے شعبہ رابطہ
بالعلماء کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے مہتمم جامعہ محمدیہ معینیہ استاذ العلماء شیخ الحدیث علامہ مولانا مفتی محمد
نذیر احمد سیالوی صاحب سے ملاقات کی۔
اس دوران رکنِ ریجن سیّد
محمد خالد شاہ عطاری مدنی ، نگرانِ شعبہ حافظ محمد افضل عطاری مدنی اور رکنِ ملتان
ریجن سیّد عمار سلیم عطاری مدنی نےانہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے
بارے میں بتایاجس پر مفتی صاحب نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئےمحبتوں اور شفقتوں سے نوازا ،بعدازاں
نگرانِ شعبہ نے انہیں مکتبۃالمدینہ کی کتاب احیاءالعلوم تحفے میں پیش کی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ربیع الاول کی تیاریوں کے حوالے سے ایونٹ مجلس کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر میں 12ربیع
الاول کی آمد کے سلسلے میں اس کی تیاریوں کے حوالے سے ذمہ داران کے درمیان مدنی
مشوروں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس موقع پر ایونٹ مجلس کے تحت مدنی مشورے کا
انعقاد کیا گیاجس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری اورنگرانِ
شعبہ دارالافتاءاہلسنت مولانامحمد ثاقب عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت
کی۔
رکنِ شوریٰ نے ربیع الاول کے جلوسِ میلاداورسنتوں بھرے اجتماعات
سمیت دیگر اہم نکات پرگفتگو کرتے ہوئے تربیت کی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالقادر عطاری معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمدعلی
عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے
پچھلے دنوں مسلم کالج شاہ شمس برانچ ملتان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وائس پرنسپل
سے ملاقات کی۔
ذمہ داراسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی
وفلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کالج میں دعوت ِاسلامی کے تحت ہر کلاس
میں درس ِقراٰن کروانے کے حوالے سے اہم نکات پر
تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ: محمد فُضیل
رضا عطاری رُکن ملتان زون شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)