سیلاب زدگان  کی مدد کے لئے ملک بھر میں مختلف مقامات پر FGRF کے تحت امدادی کیمپ لگائے جارہے ہیں ۔

اسی سلسلے میں اسلام آباد جی 11 میں شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کے تحت بارشوں و سیلاب سے متأثر لوگوں کی مدد کے لئے امدادی کیمپ لگایا گیا جس میں سیلاب زدگان کے لئے رقم، راشن اور ضروریات زندگی کا سامان جمع کیا جارہا ہے۔

واضح رہے یہ امدادی سامان پاکستان کے مختلف شہروں میں پہنچا دیا جائے گا جبکہ امدادی کیمپ مصیبت زدہ مسلمانوں کی مدد کرنے کے لئے آنے والے دنوں میں بھی لگا رہے گاجو اسلامی بھائی تعاون کرنا چاہتے ہیں وہ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سے رابطہ فرمائیں۔(رپورٹ: شعبہ ایف جی آر ایف ، اسلام آباد ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


دعوتِ اسلامی کے دینی کام کو بڑھانے اور اُن کا فالو اپ لینے کے لئے گزشتہ روز ستیانہ روڈ فیصل آباد میں قائم  مین برانچ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی میں شفٹ مدنی کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار وحید اعظم عطاری نے مدرسین سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی جبکہ شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیااور انہیں احسن طریقے سے دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں ذمہ داران نے شعبے اور دعوتِ اسلامی کی ترقی کے لئے اچھی چھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دنیا بھر کے عاشقانِ رسول کو قراٰن و حدیث کی تعلیمات دینے والے  شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے تحت 28 اگست 2022ء بروز اتوار ملت روڈ فیصل آباد کے برانچ میں شفٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ دار وحید اعظم عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے شعبے کے دینی کاموں کا فالو اپ لیتے ہوئے مزید احسن انداز میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز شعبے کی بہتری کے لئے ڈویژن ذمہ دار نے مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آبا دمیں ایک سیشن ہوا جس میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ سیشن دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”کسٹمر کیئر“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے سیشن میں شریک ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ رابطہ برائے وکلاء کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ڈویژن اور لاہور کے ذمہ داران کی شرکت رہی۔

رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور انہیں شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بھی عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےتحت    23اگست 2022ء بروز منگل پاکستان کے شہر راولپنڈی سے صوبہ بلوچستان اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضان صحابیات میں آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں پاک سطح دارالسنہ ذمہ دار، بلوچستان صوبہ نگران، فیضان صحابیات کا مدنی عملہ، قلات ڈویژن نگران، خضدار ڈسٹرکٹ اور کوئٹہ میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں فیضان صحابیات کی ناظمات کی تقرری مکمل کرنے، فیضان صحابیات میں رہائشی کورسز کے آغاز کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ 


دعوت اسلامی کے تحت  23 اگست 2022ء کو پنجاب کالونی میں دارالسنہ للبنات اوپننگ کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے اوپننگ فرماتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات فراہم کئے اور دعا ئے خیر فرمائی۔


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام 22 اگست 2022ء کو صدیق آباد دارالسنہ للبنات میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت، کراچی سٹی نگران اور کراچی سطح دارالسنہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کورس میں حاضر اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کا ذہن دیتے ہوئے تربیتی مدنی پھول پیش کئے ۔


گزشتہ روز صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے  تاجران kpk صداقت عطاری اور شمشاد سبحانی عطاری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و چیئرمین کوٹ جونگڑو عرفان مہمند سمیت مختلف تاجرحضرات وشخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔

دوران ملاقات شخصیات کودعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں اور مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔دوسری جانب مسجد میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں تاجر حضرات کی شرکت ہوئی۔ آخر میں تقسیم رسائل کا سلسلہ بھی رہا۔(رپورٹ: مردان ڈویژن ذمہ دار شمشاد عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


28 اگست 2022ء  کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی مشاورت کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اسلامی بھائیوں کو ذمہ داران کی تقرری کرنے کا ہدف دیا گیا نیز مدنی مرکز کی طرف سے ملنے والے اہداف کاجائزہ لیتے ہوئے مزارات اولیاء پر روزانہ کی بنیاد پر مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے اور ڈونیشن سیل لگانے کے سلسلے میں مدنی پھول دیئے۔

اس کے علاوہ شرکا کو شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی سے یوم دعوت اسلامی کے موقع پر 2 ستمبر 2022ء کو مدنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلاتے ہوئے ماہانہ کارکردگی سافٹ ویئر میں بروقت انٹری کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی ۔ مزید پیشگی اور عملی جدول کی انٹری کو بھی روزانہ کی بنیاد پر پُر کرنے کا ذہن دیا ۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  تحت پچھلے دنوں اورنگی ٹاؤن کراچی میں کفن دفن تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں مومن آباد یوسی5 کے علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ویسٹ شعبہ کفن دفن ڈسٹرکٹ ذمہ دار مزمل عطاری نے غسل میت کی فضیلت اور اہمیت کے حوالے سے دینی معلومات شرکا سے شیئر کرتے ہوئے ان کو تدفین کورس کروایا اور نمازے جنازہ کا عملی طریقہ بھی بتایا نیز حاضرین کو موقع ملنے پر غسل میت دینے کا ذہن دیا ۔ علاوہ ازیں اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


26 اگست  2022ء کو کراچی صدر لائنزایریا میں قائم مسجد میں کفن دفن عملی طریقہ کورس کا انعقاد ہوا جس میں امام صاحب ، مسجد نمازی اور علاقے کے اسلامی بھائی سلمہ صدیقی والی مسجد کے نمازی حضرات نے شرکت کی۔

عزیر عطاری رکن مجلس نے ’’نزع‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا بعدازاں غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا عملی طریقہ سکھایانیز فخرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں آنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)