17 ستمبر 2022ء بروز ہفتہ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں فیصل آباد کے تمام شعبہ جات کےایچ او ڈیز کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا
جس میں شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز، شعبہ مدنی چینل، شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ( فیضان مدینہ برانچ)، پاکستان مشاورت آفس، مدرسۃالمدینہ بوائز اور فیضان مدینہ کے ناظم صاحب سمیت دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ
داران سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے شعبہ جات کے اخراجات کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نےدعوتِ
اسلامی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کے متعلق ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں جوہر ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ گرلز کے ذمہ داران اور
انتظامی امور کی 3 رکنی مجلس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں سے شعبے کے دینی کاموں
کا فالواپ لیا اور انہیں مزید احسن انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے رکنِ مرکزی مجلس شوری
حاجی یعفور رضا عطاری نے جوہر ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ ڈونیشن
بکس اورشعبہ گھریلو صدقہ بکس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔
رکنِ شوریٰ نے مدنی مشورے میں ذمہ داران کی
تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے ڈونیشن بکس کھولنے والے اسلامی بھائیوں کو خوش اخلاق بننے، چہرے پر مسکراہٹ رکھنے اور نیکی کی دعوت دینے والا بننے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ڈونیشن
بکس کی ماہانہ آمدن کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر
عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کراچی سٹی کےعلاقے کورنگی کی برانچ فیضان آن لائن اکیڈمی میں شفٹ ذمہ داران و اسٹاف کی میٹنگ
لوگوں کو قراٰن و سنت کی
تعلیمات دینے اور مختلف دینی کورسز کے ذریعے اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے
لئے دعوتِ اسلامی نے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کا قیام کیا۔
پچھلے دنوں اس شعبے کے
اسلامی بھائیوں کی تربیت کرنے کے لئے کراچی سٹی کےعلاقے کورنگی میں قائم برانچ فیضان آن لائن اکیڈمی میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں شفٹ کے تمام
اسٹاف نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں برانچ ناظم
و ڈویژن ذمہ دارمولانا محمد وقاص حسین عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کی
کارکردگی کا جائزہ لیا نیز اس کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے۔
داتا علی ہجویری رحمۃاللہ علیہ کےمزار شریف پر سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت لاہور میں حضرت
داتا علی ہجویری رحمۃاللہ
علیہ کےمزار شریف پر سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مبلغین نے عرس میں شرکت کرنے والے عاشقان
اولیاء کو نماز جنازہ کا عملی طریقہ سیکھایا اور تدفین کورس کروایا جس پر شرکا
نے اس اقدام پر دعوت اسلامی کا شکریہ ادا
کیا۔(رپورٹ: لیاقت علی عطاری ساہیوال
ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پچھلے دنوں کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں واقع دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کے منیجر یونس عطاری اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے منیجر محیط حسین سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ اسلامی
بھائیوں نے آئی ٹی اور مالیات کے حوالے سے طے شدہ پالیسیز پر کلام کیا اور سابقہ
اہداف کا جائزہ لیا نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید آسان بنانے کے لئے آئندہ کے
اہداف کو وقت پر مکمل کرنے کے متعلق گفتگو ہوئی۔(رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن
اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ
آف سندھ ممتاز علی بروھی کا برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد کا وزٹ
گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ آف
سندھ ممتاز علی بروھی نے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی کی برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد کا وزٹ کیا جہاں ان کی ملاقات
دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سے ہوئی۔
اس
دوران ڈویژن ذمہ دار مولانا عابد حسین عطاری نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو شعبے کے دینی
کاموں کے حوالے سے اپڈیٹ کیاجس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کا وشوں کو سراہا اور شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
کے تعلیمی نظام کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار
جہانزیب عطاری اور شعبہ جیل خانہ جات کے
ذمہ دار محمد علی عطاری بھی موجودتھے۔(رپورٹ:علی
حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کوہستان بس کمپنی کے آنر چوہدری نواز سے لاری
اڈے میں انکی ورکشاپ پر ملاقات
18 ستمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے تحت فیصل
آباد ڈویژن میں صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ
برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد امجد عطاری نے کوہستان بس کمپنی کے آنر چوہدری نواز سے لاری
اڈے میں انکی ورکشاپ پر ملاقات کی۔
اسی طرح نیو چوہدری بس کمپنی کے مینیجر
کاشف عطاری، مرکزی جامع مسجد غوثیہ کے امام مسجد مولانا صفدر صاحب و نائب امام سمیت ہاکی اسٹیڈیم سوساں روڈ پر JK
شوروم کے آنر صابر گجر، راہی چوک مدینہ
ٹاؤن میں سٹی ذمہ دار غلام شبیر عطاری سے ملاقاتیں کیں اور مدنی مشورہ بھی ہوا ۔
مبلغ دعوت اسلامی نے ان تمام افراد کو نیکی
کی دعوت دی اور فیضان مدینہ فیصل آباد وزٹ
کی دعوت دی ۔ آخر میں تحائف بھی پیش کئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فیصل آباد ذمہ دار
محمد منیب عطاری بھی ہمراہ تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
حیدرآباد لطیف آباد نمبر 5 میں زیرِ تعمیر فیضان آن لائن اکیڈمی کی تیسری
نیو برانچ کا وزٹ
گزشتہ روز قراٰن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے
والے دعوتِ اسلامی کے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت ڈویژن ذمہ دار مولانا عابد حسین عطاری نے وقار
احمد (اسسٹنٹ آئی ٹی منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی) اور آئی ٹی کے صوبائی ذمہ دار سمیت حیدرآباد برانچز کے دیگر ناظمین کے ہمراہ حیدرآباد لطیف آباد نمبر 5 میں زیرِ تعمیر فیضان آن لائن اکیڈمی کی تیسری
نیو برانچ کا وزٹ کیا۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نیو برانچ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا بالخصوص
آئی ٹی سے متعلق نیٹ ورکنگ پر کونٹریکٹر سے مشاورت کی نیز تعمیراتی کام کے حوالے سے فیوچر پلاننگ پر تبادلہ خیال کیا
گیا۔(رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب و
روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں راولپنڈی میں سٹی نگران کے گھر مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ کارکردگی ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران سٹی مشاورت محمد اسلم عطاری نے اسلامی بھائیوں کو ملنساری
کے ساتھ دینی کام کرنے اور کارکردگی کے نظام
کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا ۔ مزید 12 دینی کاموں کے جدول اور دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔آخر میں نگران سٹی مشاورت نے خیرخواہی فرماتے ہوئے آبِ زم زم، سوغات مدینہ
اور تحائف دیئے۔ (رپورٹ: شعبہ کارکردگی راولپنڈی ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
اورنگی ٹاؤن کراچی کے ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کے بعد سیکھنے
سکھانے کا حلقہ
اورنگی ٹاؤن کراچی کی
جامع مسجد سبحانی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے بعدسیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں کثیر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے شرکائے حلقہ کو غسلِ میت اور کفن دفن
کے مسائل سکھاتے ہوئے نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل بتائے۔بعدازاں اسلامی
بھائیوں سے بذریعہ لنک ٹیسٹ لیا گیا جس میں کامیاب ہونے والے عاشقانِ رسول کو
تحائف دیئے گئے۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
17
ستمبر 2022ء کو داتا دربار ، لاہور میں شعبہ کفن دفن کے تحت نماز جنازہ و تدفین
کورس کروایا گیا جس میں داتا دربار پر آئے
ہوئے زائرین نے شرکت کی ۔
محمد
شیراز عطاری مدنی میٹرو پولیٹن ذمہ دار شعبہ کفن دفن نے شرکاء کو نماز جنازہ کے
مسائل اور قبر و لحد کے احکام بتائے نیز قبر بنانے کا طریقہ بتایا ساتھ ہی
میت کو کفن دینے کا مسنون طریقہ بھی سکھایا ۔ نیز اس موقع پر ضلع ساہیوال
ڈسٹرکٹ ذمہ دار لیاقت عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ
: محمد شیراز عطاری مدنی میٹرو پولیٹن ذمہ دار شعبہ کفن دفن فیصل آباد ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
Dawateislami