دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے شیخوپورہ روڑ میں واقع ادارہ مرکز بحالی معذوراں کا دورہ کیا جہاں اُن کی ملاقات فیصل آباد کے ایڈ منسٹر یٹر ڈاکٹر عارف شریف سے ہوئی۔

دورانِ ملاقات اسلامی بھائیوں نے ایڈ منسٹر یٹر کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔

اسی طرح ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تنظیم اللسان اسپیشل ایجوکیشن کالج نڑوالا چوک فیصل آباد میں کالج پرنسپل ڈاکٹر افتخار، ٹیچرز اور پروفیسرز سے ملاقات کی نیز ذمہ داران نے معذور افراد کی سہولیات پر مشاورت کی۔(رپورٹ:اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


عرسِ اعلیٰ حضرت امام اہلسنت رحمۃ اللہ علیہ کے پر مسرت موقع پر صرا ط الجنان موبائل ایپلی کیشن میں آپ ملاحظہ کرسکیں گے۔

• سندھی ترجمۂ کنزالعرفان۔

• دعوتِ اسلامی کےاشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ پین قرآن میں دیئے گئے 12 قاری حضرات کی مختلف آوازوں میں تلاوتِ قراٰنِ کریم سننے کا آپشن۔

ابھی گوگل پلے سے اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ یا اپ ڈیٹ کیجئے۔

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.dawateislami.AlQuran.Translation&hl=en&gl=US


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج رات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے  اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی اور اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ اجتماعات کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا جائیگا جبکہ بیان کے بعد ذکر اللہ اور رقت انگیزدعا کا سلسلہ بھی ہوگا۔ بعد نماز مغرب شروع ہونے والے ان اجتماعات کا اختتام نمازِ اشراق و چاشت کی ادائیگی کے ساتھ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق جامع مسجد گلزار حبیب نزد نوازش میرج ہال کالا دیو جہلم میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ”اعلیٰ حضرت اور نیکی کی دعوت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔

اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری، رضائے مصطفےٰ مسجد کورنگی نمبر4 کراچی میں حاجی محمد امین عطاری، جامع مسجد میمن، میمن نگر 5/Aکراچی میں نگران شعبہ پبلک ریلیشن یوکے حاجی سیّد فضیل رضا عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ گلشن طفیل کالونی298 روڈ، گوجرہ میں نگران شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔


”پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے“ کے عزم پر عمل کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے مدینہ منورہ زادھَا اللہُ شرفاً وَّ تعظیماً  کے باغ میں پودے لگائے۔

دورانِ شجر کاری ترکی کے نگران ڈاکٹر زوہیب عطاری، حاجی نصر عطاری اور دیگر عاشقان رسول بھی رکن شوریٰ کے ہمراہ موجود تھے۔اس موقع پر سنت رسول ﷺ کو زندہ کرتے ہوئے رکنِ شوریٰ نے خیر و برکت کے لئے دعائیں بھی کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


20 ستمبر 2022ء بروز منگل پنجاب کے شہر للیانی ضلع قصور کی مین مارکیٹ کی ایک دوکان میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت تدفین کورس ہوا جس میں مقامی تاجران نے شرکت کی۔

اس کورس میں شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد دانش تفسیر عطاری نے اسلامی بھائیوں کو تدفین و تلقین کا طریقہ اور چند ضروری مسائل سکھائے نیز دعوتِ اسلامی کی موبائل ایپلیکیشن Muslims Funeral کا تعارف پیش کرتے ہوئے اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے کورس کو مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ” تجہیز و تکفین کا طریقہ “ اور ”میت کے غسل و کفن کا طریقہ“ پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود تاجران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متأثرہ لوگوں کی امداد کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں میں ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں وقتاً فوقتاً عاشقانِ رسول سیلاب زدگان کے لئے ضرویاتِ زندگی کا سامان، راشن اور رقم جمع کروارہے ہیں اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران وہ سامان سیلاب زدگان تک پہنچا رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں پاکستان کے شہر پتوکی میں لگے ہوئے امدادی کیمپ کا سامان ذمہ دار اسلامی بھائیوں کےذریعے ٹرک میں لوڈ کرواکرسیلاب متأثرین کی جانب روانہ کر دیا گیا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں قراٰن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے والے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی نیو برانچ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولنگر کے تعمیراتی کام کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں نگرانِ بہاولپور اور ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم رضا عطاری مدنی نے ڈسٹرکٹ بہاولنگر کے نگران ناصر عطاری کے ہمراہ نیو برانچ کی تعمیرات کا جائزہ لیا اور جلد از جلد تعمیرات کو مکمل کرنے پر مشاورت کی۔

اس موقع پر کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے سپروائز محمد وسیم عطاری سمیت دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پاکستان کے شہر لاہور میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے ٹیچرز اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شعبے کے لاہور ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد رضوان عطاری مدنی نے اس مدنی مشورے میں تعلیمی اعتبار سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

اس کے علاوہ ڈویژن ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کی دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت 19 ستمبر 2022ء بروز پیر مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شفٹ ناظمین، برانچ ناظمین اور ڈویژن ذمہ داران سمیت بہاولپور برانچ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں سے مختلف اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیا۔

آخر میں نگرانِ شعبہ نے مینجمنٹ اور برانچز کے نظام کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا جس پر ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں جامعۃالمدینہ بوائز ہجویری اسکیم ہربنس پورہ لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عزیز بھٹی ٹاؤن اور واہگہ ٹاؤن کے ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں ربیع الاوّل کے مہینے میں اجتماعِ میلاد، ہفتہ وار مدنی مذاکرے اور ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کرنے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی چھی نیتیں کیں۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا بھی ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


19 ستمبر 2022ء بروز پیر پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع   دعوت ِاسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہواجس میں نگران شعبہ، صوبائی ذمہ داران، صوبہ پنجاب کے ڈویژن ذمہ داران اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ماہِ میلاد شریف کی آمد کے حوالے سے اجتماعاتِ میلاد، جلوسِ میلاد، تاجروں میں آقا ﷺ کی آمد کے تعلق سے خوشیاں منانے، مارکیٹ کی سجاوٹ اور اس موقع پر تقسیمِ رسائل کو عام کرنے کے علاوہ دیگر اہداف دیئے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

1)عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے ماہِ میلاد کے مدنی مذاکروں میں تاجر اسلامی بھائیوں کے وفد کی شرکت کروانا2)پنجاب پھر کے جامعۃالمدینہ و مدرسۃ المدینہ (بوائز، گرلز) کو خود کفیل کرنا3)شعبے کو خود کفیل کرنے کےساتھ ساتھ مزید عطیات جمع کرنا تاکہ دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات میں مزید بہتری لائی جاسکے۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 20 ستمبر 2022ء بروز منگل مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے جامعۃالمدینہ بوائزکے ناظمین کا مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز کے رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی، نگرانِ شعبہ مولانا ظفر عطاری مدنی، صوبائی ذمہ داران اور سرکاری ڈویژن ذمہ داران جبکہ دیگر اہم ذمہ داران نے بذریعہ زوم شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے خود کفالت کے حوالے سے ناظمینِ کرام کی تربیت کرتے ہوئے انہیں سو فیصد جامعۃالمدینہ بوائز کو خودکفیل کرنے کے ساتھ ساتھ اضافی طور پر اخراجات جمع کرنے کا ذہن دیا تاکہ ان اخراجات سے دعوتِ اسلامی کے دیگر جامعۃالمدینہ بوائز کو چلایا جاسکے اور نئے جامعۃ المدینہ بوائز بھی شروع کروا ئے جائیں۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام میں ای رسید اوپن کروائی جائے اور ان سے وصولی بھی کی جائے نیز جامعۃالمدینہ بوائز کے مالی نظام کو خود کفیل کرنےکے لئے شخصیات سے رابطہ کرنے کے علاوہ اہم نکات پر گفتگو کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)